Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
    • پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
    • 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
    • سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
    • عمران خان نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی، اب بھی ملاقات کی خواہش ہے:شعیب اختر
    • عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی
    • عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
    • عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی میں سب سے کم ویکسی نیشن ہوئی سندھ حکومت کارکردگی بہتر کرے، فواد چوہدری

    By Daily Khabrainاگست 4, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ شہباز شریف کا نظام سے متعلق بیان خوش آئند ہے، کراچی میں سب سے کم ویکسی نیشن ہوئی سندھ حکومت کارکردگی بہتر کرے۔

    فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں 50 فیصد اور لاہور میں 27 فیصد شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن ہوگئی لیکن کراچی اور حیدرآباد میں سب سے کم ویکسی نیشن کی گئی، لہذا سندھ حکومت اپنے گریبان میں جھانکے اور کارکردگی بہتر کرے،  اس کی کارکردگی باقی تمام صوبوں سے پیچھے ہے، وفاق سندھ حکومت کو بار بار گورننس بہتر کرنے کا کہتا چلا آرہا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب سے 23 مزید قیدی پاکستان پہنچ گئے، دنیا بھر سے معمولی جرائم میں قید سیکڑوں پاکستانی واپس آرہے ہیں، عمران خان کو اوورسیز پاکستانیوں کا درد ہے، سعودی عرب میں لیبر کا خیال نہ رکھنے پر پورا سفارت خانہ تبدیل کردیا گیا، وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو خصوصی احکامات دیئے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار ہوگئی ہے، بابر اعوان، شبلی فراز اور امین الحق نے کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی، الیکٹورل ریفارمز پر اپوزیشن سے مذاکرات کررہے ہیں، الیکٹورل ریفارمز پر اپوزیشن اپنی تجاویز پیش کرے، اگر جمہوریت کو چلنا ہے تو نظام وضع کرنا ہوگا، شہباز شریف کا نظام چلنے کے بارے میں بیان خوش آئند ہے، نواز شریف، مریم نواز سمیت جو لوگ اسمبلی سے باہر ہیں وہ نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں، جو منتخب اراکین ہیں صرف انہی سے بات ہوگی، نواز شریف اور الطاف حسین پارٹی کی سربراہی نہیں کرسکتے.

    فواد چوہدری نے بتایا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پولیس، پیسہ، بیورو کریسی کشمیر حکومت کے پاس تھی لیکن الیکشن ہارنے کے بعد کشمیر میں دھاندلی کا الزام وفاقی حکومت پر لگایا گیا، تحریک انصاف 10 ضمنی الیکشن ہاری لیکن جب سیالکوٹ میں جیتی تو دھاندلی کا رونا شروع ہوگیا۔

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے گرین ایریا میں تجاوزات ختم کرائی جائیں گی، گرین ایریا پر قائم نیول، فضائیہ اور اسلام آباد پولیس کی تجاوزات ختم کرائی گئی ہیں، وزیراعظم نے بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم دیا ہے، مونال کے اطراف تعمیرات ختم کرانے کے لیے علی نواز اعوان کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں امریکا کو کرپشن کیس میں مطلوب مجاہد پرویز کو امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی، کپاس کی فی من امدادی قیمت 5 ہزار روپے من مقرر کی گئی ہے، کابینہ نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہیں بڑھانے کو مسترد کردیا، تنخواہیں صرف سول سرونٹ کی بڑھائی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ  وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل سرگرمیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے، وزیراعظم ہاؤس میں 32 ارب کی لاگت سے یونیورسٹی کی تعمیر جاری ہے، ممنوعہ اسلحہ لائسنس کا اختیار سیکریٹری داخلہ اور غیر ممنوعہ لائسنس کا اختیار وزیر داخلہ کو دیا گیا ہے، اسلحہ لائسنس کا اختیار پہلے وزیراعظم کے پاس تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک

      پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال

      5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.