Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
    • بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘
    • ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
    • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
    • نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
    • ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
    • مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
    • وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
    • کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
    • راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    3سالہ کارکردگی: عثمان بزدارنے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، بہترین وزیراعلیٰ قرار، نیا سروے

    By Khabrain Newsجنوری 19, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین(IPOR)نے چاروں وزراء اعلیٰ کی کارکردگی کے بارے میں نیا سروے جاری کردیا ۔ سروے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیں اور رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ہے ۔سروے کے مطابق پنجاب کے 45فیصد رائے دہندگا ن نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو سب سے بہترین وزیراعلیٰ قراردیا ہے ۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے ،سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر رہے ۔خیبر پختونخوا کے 41فیصد نے وزیراعلیٰ محمود خان، سندھ کے 38فیصد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے 32فیصد رائے دہندگان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی-سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیم،صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے بھی دیگر وزراء اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حق میں رائے دی اور 86فیصد رائے دہندگان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کے تعلیم کی سہولتوں کے اقدامات پر مطمئن ہیں جبکہ اسی حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت80فیصد، بلوچستان حکومت 62 فیصداورسندھ حکومت 58فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کر سکیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھی بازی لے گئی۔سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 72فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بزدار حکومت سے مطمئن ہیں ۔صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے 67فیصد کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت دوسرے ،56 فیصد کے ساتھ بلوچستان حکومت تیسرے اور 53فیصد کے ساتھ سندھ حکومت چوتھے نمبر پر رہی ۔سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی سرفہرست رہے -ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے پنجاب میں 51فیصد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔خیبر پختونخوا میں 48،بلوچستان میں 43اور سندھ میں 38فیصد رائے دہندگان نے اپنے صوبے کے وزرائے اعلیٰ پر اعتماد کااظہارکیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سروس ڈلیوری کے لحاظ سے بھی نمایاں رہے ۔پنجاب کے 61فیصد رائے دہندگان سرکاری محکموں میں سروس ڈلیوری پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات سے مطمئن ہیں ۔خیبر پختونخوا حکومت پر 69فیصد، بلوچستان حکومت پر 54فیصد او رسندھ حکومت پر 50فیصد رائے دہندگان نے سروس ڈلیوری کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات

      نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.