Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
    • آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
    • کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
    • پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، ری فنانسنگ چند ہفتوں میں متوقع
    • ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
    • پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر مینز والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
    • جو روٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
    • اسٹیفن فلیمنگ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
    • اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
    • "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فخرزمان نے شاہین سے بلند توقعات وابستہ کرلیں

    By Khabrain Newsجنوری 29, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک)
    فخرزمان نے جارح مزاج کپتان شاہین شاہ آفریدی سے بلند توقعات وابستہ کرلیں۔
    پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے فخرزمان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے تھوڑے عرصے میں بہت نام کمایا ہے،ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی ایک عرصے سے ہم دونوں ساتھ کھیل رہے ہیں،میں چاہتا تھا کہ لاہور قلندرز کا کپتان جارحانہ مزاج کا ہو،پیسر میں یہی بات نظر آتی ہے، وہ اتنے پختہ کار بھی ہوچکے ہیں کہ کسی بھی صورتحال کو سنبھال سکیں، اصل اندازہ تو میدان میں ہی ہوتا ہے مگر مجھے پوری امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
    ایک سوال پر اوپنر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی بولنگ ہمیشہ سے عمدہ رہی ہے،اس بار بھی مضبوط اسکواڈ منتخب ہوا، کمبی نیشن اچھا بنے اور کھلاڑی بھی ذمہ داری اٹھائیں تو ٹرافی جتوا سکتے ہیں۔
    بگ بیش کیلیے آسٹریلیا میں 15روز گزارنے کے بعد پی ایس ایل میں پاکستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اتنی کرکٹ کھیلنے کے بعد اب مطابقت پیدا کرنے میں مسائل نہیں ہوتے، پاکستان میں پچز کا معیار بھی بہتر ہوا ہے،یہاں بھی گیند باؤنس ہوتی ہے اس لیے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
    فخرزمان نے کہا کہ قومی ٹیم میں بابر اور رضوان ٹیم کو اچھے آغاز فراہم کررہے ہیں،اس لیے تیسرے نمبر پر بیٹنگ سے بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں،قومی ٹیم کیلیے تو چوتھے سے چھٹے نمبر تک بھی کھیلا ہوں،جہاں تک پی ایس ایل سمیت لیگز کی بات ہے تو میری پہلی ترجیح بطور اوپنر کھیلنا ہوگی۔
    فیملیز کو ساتھ رکھنے سے کرکٹرز کھیل پر زیادہ توجہ دے سکیں گے
    فخرزمان نے کہا کہ بائیوببل میں فیملیز کو ساتھ رکھنے سے کرکٹرز اپنے کھیل پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکیں گے،کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں اس طرح کے ماحول میں رہنے کی عادت ہوگئی ہے،حالات کو دیکھتے ہوئے مینجمنٹ نے جو بھی فیصلہ کیا اس کا احترام کرتے ہیں مگر میری ذاتی رائے یہ ہے کہ فیملیز کے بائیو ببل میں ساتھ ہونے سے کرکٹرز اپنے کھیل پر زیادہ بہتر انداز میں توجہ دے سکتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار

      ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے

      پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر مینز والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.