Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فواد خان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا، عالیہ بھٹ

    By Khabrain Newsفروری 17, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برلن: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی سپراسٹار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو انتہائی خوشگوار قرار دیا ہے۔
    عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کے پریمیئر کے سلسلے میں ان دنوں برلن میں موجود ہیں۔ جہاں 72 ویں انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول میں ان کی فلم کا ورلڈ پریمیئر ہوگا۔
    برلن میں ڈی ڈبلیو اردوکو دئیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں کہا کہ انہیں گنگو بائی کی زندگی کی کہانی کافی منفرد لگی اسی وجہ سے انہوں نے یہ فلم کرنے کی حامی بھری۔ اس کے علاوہ وہ سنجے لیلا بھنسالی جیسے منجھے ہوئے ڈائریکٹر کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی تھیں۔
    دوران انٹرویو عالیہ بھٹ نے پاکستانی سپراسٹار فواد خان اور علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علی ظفر کے مقابلے فواد خان کے ساتھ زیادہ وقت گزارا اور اسی لیے انہیں فواد خان کو جاننے کا زیادہ موقع ملا۔
    عالیہ بھٹ نے کہا فواد خان نے فنکارانہ اور ثقافتی لحاظ سے بطور اداکار سینما میں جو اثرات چھوڑے ہیں ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے الفاظ کم پڑجاتے ہیں۔ فواد خان کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ تھا، بطور فنکار میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔
    عالیہ بھٹ نے کہا ان کے نزدیک موسیقی، اداکاری، ثقافت اور فن کی کوئی سرحد نہیں۔ جو دل کو چھو جاتا ہے وہی ہم پسند کرتے ہیں۔
    عالیہ بھٹ نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے پیغام دیا کہ اپنے کیریئر کی شروعات سے ہی میں آپ لوگوں کا سپورٹ دیکھتی آرہی ہوں۔ میرے والد مہیش بھٹ نے مجھے کہا تھا کہ پاکستان میں تمہارے بہت سارے چاہنے والے ہیں انہیں ہمیشہ پیار دینا۔ لہذا میں پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کی ہمیشہ شکرگزار ہوں۔
    عالیہ بھٹ نے تمام پاکستانی مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ان کی آنے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ دیکھیں جو کہ 25 فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا

      اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی

      طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.