Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا: بلاول
    • کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟
    • شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے
    • کینسر کو شکست دیکر نفیسہ علی کی 11 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹریکنگ، ویڈیو وائرل
    • امریکا نے ایران کی ورلڈ کپ ٹیم پر پابندیاں نرم کر دیں
    • چین نے سپر کمپیوٹر کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا
    • قطر معمول کے مطابق ایل این جی پیداوار بحال کرے گا
    • عمان نے آبنائے ہرمز کے لیے عارضی بحری راہداری کھول دی
    • ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی
    • ٹرمپ کا سینیٹ قرارداد پر تنقید
    • تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے3 روزہ تعطیل کا اعلان
    • پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ایرانی صدر کے طیارے کو پاکستانی F 16 طیاروں نے گھیر لیا اور سلامی دی۔ تصویر میں ایرانی صدر پزشکیان پاکستانی F 16 طیارے کو کھڑکی سے دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہی
    • پیوٹن کے مبینہ تعلقات سے متعلق خبر دینے والے صحافی لٹویا میں مردہ پائے گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نور مقدم کیس، ٹرائل مکمل، فیصلہ محفوظ، 24 فروری کو سنایا جائے گا

    By Khabrain Newsفروری 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل چار ماہ بعد مکمل کر لیا گیا۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، 24 فروری کو سنایا جائے گا۔
    نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 24 فروری کو سنایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔
    نور مقدم قتل کیس میں ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن کے دلائل مکمل کر لیے گئے۔ قتل کیس کا ٹرائل 4 ماہ بعد مکمل کر لیا گیا۔
    نور مقدم قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکلا شاہ خاور، نثار اصغر اور بابر حیات سمور نے دلائل مکمل کیے اور عدالت سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کی استدعا کی۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ 4 ہفتوں میں کرنے کا حکم دیا تھا۔ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے دوران سماعت عدالت میں پیشی کے دوران مختلف بہانے بھی بنائے اور خود کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔
    ظاہر جعفر کا میڈیکل کروانے کی بھی درخواست دی گئی تھی جس کو عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔
    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کو 20 جولائی 2021 کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا۔
    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    خیال رہے کہ ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے۔ ملزم والدین کا مؤقف تھا کہ بیٹے کی جانب سے لڑکی کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں، قتل کے بارے میں وہ آگاہ تھے اور نہ ہی حقائق چھپائے ہیں۔ ہم متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں۔
    عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر، ذاکر جعفر،عصمت آدم، افتخار، جمیل، جان محمد اور تھراپی ورک کے طاہر ظہور سمیت دیگر 6 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی تھی۔
    نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر، اس کے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

      "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار

      قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ

      تازہ ترین

      قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی

      وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا: بلاول

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.