Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • عوام کے درمیان رہ کر مسائل حل کریں گے، ڈی سی جہلم
    • شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہپٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیمبارے شہریوں کے تاثرات سنے
    • سپیکر قومی اسمبل کا صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
    • حاجی شاہ ڈیم میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب گیا
    • بیو ٹیفکیشن کے نام پر جا ری ترقیا تی کاموں نے تاجروں کے کا رو با ر تبا ہ کر دیئے
    • زمین تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت کی سزا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سخت معاشی فیصلوں میں تاخیر، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیش رفت رک گئی

    By Khabrain Newsمئی 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا معاملہ اب بھی حل طلب ہے کیونکہ پہلے راؤنڈ کے دوران اکنامک منیجرز وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑی منظوری کے منتظر ہیں جو فنڈ کے ساتھ اختلافات کو ختم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
    اسلام آباد اور دوحہ کے ذرائع نے بتایا کہ بدھ سے شروع ہونے والی تکنیکی سطح پر بات چیت کے دوران آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام میکرو اکنامک فریم ورک پر اتفاق رائے پیدا نہیں کر سکے۔
    فریقین میں بجٹ خسارے، محصولات کے ہدف، بجلی کی سبسڈی واپس لینے کے منصوبے، اخراجات کو ریشنلائز کرنے اور مہنگائی و اقتصادی ترقی کے تخمینوں پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ یہ اختلاف صرف اسی صورت میں دور ہوسکتے ہیں جب فیول پر سبسڈی اور اگلے مالی سال کے ٹیکس اقدامات کے بارے میں صورتحال واضح ہو جائے۔ یہ مذاکرات 25 مئی تک جاری رہیں گے جس کا اہم فائنل راؤنڈ پیر سے شروع ہوگا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ پاشا فائنل راؤنڈ کے لیے آج دوحہ جائیں گے۔
    ڈاکٹر عائشہ پاشا نے کہا کہ ہم دوحہ جانے سے پہلے بڑی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے دو منظرنامے تیار کیے ہیں۔ پہلے منصوبے کا انحصار مشکل فیصلوں کو نافذ کرنے کے لیے قیادت سے اجازت ملنے پر ہے جبکہ منظوری نہ ملنے کی صورت میں دوسرا پلان ہوگا لیکن ایک بیک اپ پلان ہے، پالیسی کی سطح پر بات چیت کے دوران آئی ایم ایف کے سامنے دونوں خاکے پیش کریں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔
    بجٹ فریم ورک کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کے سوال پر عائشہ پاشا نے کہا کہ دیگر امور پر مکمل وضاحت کے بعد فریم ورک پر اتفاق رائے ہو جائے گا جو وزراء کے دوحہ پہنچنے کے بعد سامنے آئے گا۔
    مفتاح اسماعیل کراچی سے دوحہ کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن انہیں ہفتے کے روز لاہور آنا پڑا تاکہ وزیر اعظم کو ایک بار پھر زیر التوا فیصلے لینے کیلئے قائل کیا جا سکے۔ لاہور ہی میں وزیراعظم شہبازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی اور معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    پچھلے ماہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی اعلیٰ انتظامیہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ یکم مئی سے ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینا شروع کر دیں گے لیکن ڈاکٹر حفیظ شیخ اور شوکت ترین کی طرح وہ بھی یہ وعدہ پورا جرنے میں ناکام رہے جس سے فریقین میں اعتماد کا فقدان مزید بڑھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      تازہ ترین

      سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.