Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئندہ انتخابات میں مافیا کو شکست دینی ہے:عمران خان کی نوجوانوں کو ساتھ دینے کی اپیل

    By Khabrain Newsجون 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بیرونی طاقت سے مسلط مافیا کو شکست دینی ہے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹائیگر فورس کی ویب سائٹ لانچ کردی اور نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
    اپنے ایک پیغام میں انہوں نے نوجوان، مرد اور خواتین سمیت کارکنان کو ٹائیگر فورس میں فوری رجسٹریشن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹائیگر فورس، خواتین اور نوجوانوں سے مخاطب ہوں، ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں آپ کی ضرورت ہے۔ تمام نوجوان رجسٹر ہو کر ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں ۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے ایک حکومت مسلط کی گئی، 30سال سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا، دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی، یہ پھر اس لئے اقتدار میں لائے گئےتاکہ باہرکےایجنڈے پر چلیں۔
    سابق چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے، آج انہوں نے نیب اور ایف آئی اے کوتباہ کر دیا، 1100ارب روپے کی چوری پرخود کو این آر او دیا گیا، ایف آئی اے میں 16 ارب روپے کے کیسز دفن کر دئیے۔
    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں ، یہ کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے، پنجاب کے20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے، پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے، میرے اوپر 9 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔
    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ ختم ہو گئی پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے، قومی اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا جو ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔ میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں، نامور اینکرز پر ایف آئی آر ، میڈیا مالکان کو کالز کے ذریعے دھمکایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، 60فیصد کابینہ کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھی ہیں۔ نوجوانوں سے کہتا ہوں خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کاحصہ بنیں، انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں، ٹائیگر فورس عوام کو گھر گھر جا کر نکالے ، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سب نے حصہ لینا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں بیرونی طاقت سے مسلط مافیا کو شکست دینی ہے ، آپ رجسٹریشن مکمل کریں میں جلد آپ سے بات کروں گا۔
    اُدھر اپنے ایک ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ 2 جولائی کو مہنگائی، تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ سرکار اور اس سرکار کی جانب سےاپنی1100 ارب کی کرپشن بچانے کیلئےمہیا کئےگئےNRO-2 کیخلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے۔اسلام آبادکےاحتجاج کی قیادت میں پریڈ گراؤنڈ میں کروں گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل

      کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔

      پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.