Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صارفین کی شکایات پر انسٹاگرام کا چند نئی تبدیلیوں کو ریورس کرنیکا فیصؒلہ

    By Khabrain Newsجولائی 29, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) صارفین کی تنقید کے بعد انسٹاگرام نے فوٹو شیئرنگ ایپ میں کی جانے والی چند تبدیلیوں کو ریورس کردیا ہے۔
    میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کے حوالے سے صارفین کا اعتراض تھا کہ وہ ٹک ٹاک جیسا بننے کی کوشش کررہی ہے۔
    انسٹاگرام میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون کائیلی جینر اور ان کی بہن کم کارڈیشین کی جانب سے میٹا کی زیرملکیت ایپ کو ٹک ٹاک جیسا بنانے پر تنقید کی گئی تھی۔اس تنقید کے بعد انسٹاگرام کی جانب سے چند تبدیلیوں کو ریورس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
    ان میں سے ایک تبدیلی ایپ میں پوسٹس کے لیے ٹک ٹاک کی طرح فل اسکرین ہوم فیڈ بھی ہے جس کی آزمائش اب ختم کردی گئی ہے۔
    اسی طرح الگورتھم میں ایسی تبدیلیاں نہ لانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے جن کا مقصد صارفین کے پاس ایسے اکاؤنٹس کی ویڈیوز دکھانا تھا جن کو وہ فالو نہیں کرتے۔
    انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ‘میں خوش ہوں کہ ہم نے خطرہ مول لیا، اگر ہم ایسا نہ کریں تو ہم زیادہ بڑا سوچ نہیں سکتے’۔
    انہوں نے کہا کہ مگر ہمیں اپنے اقدامات کے حوالے سے دوبارہ سوچنا ہوگا، ہم نے بہت کچھ سیکھا اور ہم نے چند نئے اضافے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
    کائیلی جینر اور ان کی بہن کم کارڈیشین نے ایک پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انسٹاگرام کو پھر سے انسٹاگرام بنایا جائے۔
    اس پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک بننے کی کوشش ختم کی جائے، ہم صرف دوستوں کی اچھی تصاویر دیکھنا چاہتے ہیں۔
    انسٹاگرام کے متعدد صارفین نے بھی شکایت کی تھی کہ ان کی ہوم فیڈ پر غیر ضروری ویڈیوز کی بھرمار ہوگئی ہے۔
    اس پر ایڈم موسری نے 26 جولائی کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کمپنی کی جانب سے ایپ میں ویڈیو کو ترجیح دیے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
    مگر 28 جولائی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے تسلیم کیا کہ انسٹاگرام کو کچھ زیادہ ہی بدل دیا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ نئے ہوم فیڈ ڈیزائن پر لوگوں نے شکایات کی ہیں اور ایپ کے استعمال کی شرح میں کمی آئی، تو ہمیں لگا کہ ایک بڑے قدم کو پیچھے لینے کی ضرورت ہے اور تعین کرنا ہوگا کہ کس طرح آگے بڑھنا چاہیے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ انسٹاگرام میں ریکومینڈڈ پوسٹس کی شرح کو صارفین کی شکایات کے بعد کم کیا جائے گا۔
    خیال رہے کہ انسٹاگرام ایپ حالیہ مہینوں میں بہت تیزی سے تبدیل ہوئی ہے کیونکہ کمپنی کی جانب سے ٹک ٹاک کے مقابلے کے لیے ریلز پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.