ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلموں کے کنگ خان شاہ رخ اور ماہرہ خان کی ”رئیس“ پر پاکستانی سینماو¿ں میں نمائش پر پابندی کے بعد انڈیا نے ”پنک گرل“ تاپسی پنوں کی ”رِننگ شادی ڈاٹ کام“ پر نظریں جمالیں ،بھارتی نجی چینل نے فلم کے ڈائریکٹر امیت رائے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ”رننگ شادی ڈاٹ کام “ 17فروری سے پاکستانی سینماو¿ں کی زینت بنے گی۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے لے جانے کے لئے یہ اچھا طریقہ ہے، ایسی چیزوں پر پابندی لگانے سے، جنہیں دونوں ممالک میں پسند کیا جاتا ہے، تعلقات آگے نہیں بڑھیں گے۔