لاہور(کلچرل رپورٹر)دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظرالحمرا کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد آمدورفت کےلئے استعمال ہونے والا مین گیٹ بندکرکے داخلے کے ایک اور چھوٹا گیٹ مخصوص کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی طرف سے الحمراکی انتظامیہ کو کچھ عرصہ پہلے مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مناسب اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی ۔اس بارے میں ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن (ر)عطا محمدخان کا کہنا ہے الحمراکی سکیورٹی کے لئے پہلے ہی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ اب مزید اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔