لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈائریکٹر سیدظہور حسین گیلانی کی تیرہ برس بعد فلم انڈسٹری میں واپسی پر نئی فلم”آئی لویو“کی کاسٹ فائنل ہوگئی ہے جس میں گلوکارعارف لوہار اہم کردار کریں گے جبکہ کاسٹ میں ریچل خان ،ملیحہ اور افتخارٹھاکر قابل ذکر ہیں۔ عارف لوہار فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گے جنہوں نے میوزک بھی تیار کیا ہے جبکہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیدنور کی فلم”جگنی“کے بعد عارف لوہار کئی سال بعد ایکٹنگ کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔سید ظہور حسین گیلانی نے”خبریں“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی ساری کاسٹ فائنل ہوچکی ہے اور اب بہت جلد اس کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فلم کے ڈی اوپی خالد محمود ہوں گے جبکہ اللہ کے فضل سے اپنی سابقہ روایات کے مطابق فلم ریکارڈٹائم میں مکمل کرنے کے بعداسے عیدالاضحی پر ریلیز کیا جائے گا۔