لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ بینش چوہان دوسال بعد دوباہ شوبزمیں واپس آگئی ہیں جس کے بعد انہوں نے نے ایکٹنگ اور پروڈکشن شروع کردی ہے۔ بینش چوہان ماضی میں بہت سے سپرہٹ ڈراموں میں شاندار کردارکرکے کے شہرت حاصل کرچی ہیں البتہ بیٹے کی پیدائش کے باعث انہوں نے شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیارکی ہوئی تھی تاہم اب وہ ایک بار پھر باقاعدگی سے کام کررہی ہیںں۔ان دنوں نجی ٹی وی سے ان کی سیریل’ ’چاہت ہوئی تیرے نام“آن ایئر ہے جس میں ان کی پرفارمنس بہت پسندکی جارہی ہے جبکہ اب وہ ذاتی سیریل پر بھی کام کررہی ہیں۔اسی حوالے سے بینش چوہان نے بتایاکہ میں شوبز میں ضرورواپس آئی ہوں لیکن میری پہلی ترجیح میرابیٹا ہے جسے ایک لمحے کے لئے بھی نظراندازنہیں کرسکتی ۔اسی لئے میں ایک وقت میں ایک ہی پراجیکٹ کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اپنی پروڈکشن کرتی رہی ہوں جبکہ اب بھی ذاتی سیریل پر کام کررہی ہوں جس کا آغاز جلد ہی کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی صرف ایکٹنگ اور پروڈکشن کررہی ہوں جبکہ میراڈائریکشن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔