Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے نامزدگی میرے لیے اعزاز : ایس ایم تنویر
    • منشیات اسمگلنگ کیخلاف اے این ایف کی عدالتی محاذ پر اہم کامیابی
    • اٹک :وزیر اعلی پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم میں راولپنڈی ڈویژن کی طلباء کا کامسیٹس یونیورسٹی کے باہر انٹری کیلئے خوار اور لیپ ٹاپ نہ ملنے پر واپس جاتے ہوئے ۔
    • وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ
    • اٹک کامسیٹس یونیورسٹی لیپ ٹاپ تقسیم تقریب، طلباء مایوس ہو کر واپس جانے پر مجبور
    • الیکٹرانک فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کیسزکوو جلد نمٹایا جائے، سلمان غنی
    • ملکی آئی ٹی گریجویٹس اور پیشہ ور افراد کیلئے وزیراعظم آئی ٹی سرٹیفیکیشن ری ایمبرسمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز
    • دہلی’ ریس کورس مسجد کے بعد قدیمی مسجد کو مسمار کرنے کی تیاری
    • راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 6 افراد گرفتار
    • کار سوار فیملی سے ہراسگی، لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
    • راولپنڈی، 5 شراب سپلائرز گرفتار 65 لیٹر سے زائد شراب برآمد
    • ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے زیرِ صدارت پولیو مہمبارے اجلاس
    • چکوال تعلیمی شعبہ میں بہتر کارکردگی دکھانیوالے ادارے نظرانداز
    • یونین کونسل 32 امر پورہ میں گندگی کے ڈھیر ستھرا پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
    • گوجرخان شہر میں صفائی کا ناقص نظام،ڈینگی لاروا کی افزائش کا خدشہ
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی امانت میں خیانت کے مقدمہمیں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • صوبائی وزیرِ فوڈ سیفٹی سلمی بٹ سے سی ای او سیور فوڈز و سرپرستِ اعلی ریسٹورنٹس، کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن چوہدری محمد نعیم کی قیادت میں وفد کی ملاقات؛ منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا
    • روات پولیس کی کارروائی،14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
    • گوجر خان کے، شہری کے قتل مقدمہ میں پیشرفت، مرکزی ملزم گرفتار، واقعہ تلخ کلامی پر پیش آیا
    • فوڈ انڈسٹری کی ترقی، کاروباری مسائل کا حل حکومت کی ترجیح، سلمی بٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی کے ووٹرز عمران خان کی منافقت کو سمجھ گئے ہیں: عطا تارڑ

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے، اس مشکل وقت میں ہم نے ریاست کو بچایا جبکہ عمران خان نے اپنی سیاست کوبچایا، پی ٹی آئی کے ووٹرز عمران خان کی منافقت کو سمجھ گئے ہیں اس لئے ووٹ ڈالنے نہیں نکلے، شاہ محمود قریشی کا پورا کنبہ ہی الیکشن میں کھڑا ہے، پی ٹی آئی والے ایک طرف قومی اسمبلی میں جانا نہیں چاہتے جبکہ دوسری طرف ضمنی الیکشن بھی لڑ رہے ہیں، عمران خان قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔
    ماڈل ٹاؤن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ آتے ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، پی ٹی آئی نے بدنیتی کی بنیاد پر استعفے دیئے، ایک ممبر آٹھ جگہوں سے الیکشن لڑنے نکلا ہے اور عمران خان اب بھی پارلیمنٹ کے رکن ہیں، عمران خان موروثی سیاست کو گالی دیتے ہیں لیکن ان کی پارٹی یہی کچھ کر رہی ہے، ایک جماعت کی پوری سیاست تضادات کا مجموعہ ہے، پی ٹی آئی واویلا کر رہی ہے کہ ووٹر لسٹوں میں خرابی ہے، جھوٹا واویلا نہ کریں اگر خرابی ہے تو نشاندہی کریں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی خود الیکشن کے خوف میں مبتلا ہے، ہم کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے اگر عمران خان کے پاس اختیار نہ ہوتا تو فرح گوگی ایک پائی کا ڈاکہ نہ ڈال سکتی، ضمنی الیکشن میں اس جھوٹے اور فراڈیئے شخص کو شکست ہوگی، مونس الٰہی پنجاب میں بڑے ڈاکے مار رہا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عمران خان اپنی سیاسی ناکامی دوسروں پر ڈالنے کی بجائے خود کو ذمہ دار ٹھہرائیں، ہم نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ جھکنے والے اور نہ ہی پیچھے ہٹنے والے ہیں، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی اور پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، پی ٹی آئی والوں نے قومی اسمبلی سے استعفے حکومت پر پریشر ڈالنے کیلئے دیئے جبکہ حقیقت میں ان کا الیکشن لڑنے کا نہیں بلکہ واپس اسمبلی میں جانے کا ارادہ تھا، عمران خان کو ووٹ ڈالنے کا مطلب ووٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنا ہے، اگر عمران خان کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کی سیٹوں پر دوبارہ ضمنی الیکشن ہوگا کیونکہ عمران خان پہلے ہی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں، اس وقت سیلاب چل رہا ہے اور ضمنی الیکشن کا انعقاد کرنا قوم کا پیسہ ضائع کرنے کے مترادف ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ اراکین کی منڈیاں لگتی ہیں خرید و فروخت ہوتی ہے جبکہ دوسری طرف آپ خود کہہ رہے ہیں کہ میں نے پانچ ایم این اے خریدے ہیں، اس پر عمران خان نے اپنی سیاست کو ترجیح دی ہے جبکہ ہم نے ریاست کو بچایا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے امیدوار آج سینہ تان کے کھڑے ہیں جبکہ آپ کا ووٹر باہر نہیں نکل رہا، ووٹرز کو سمجھ آ گئی ہے کہ عمران خان کو ووٹ ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ اسمبلی میں جانا نہیں، کبھی آپ کہتے ہیں میں اسمبلی آنا چاہتا ہوں قانون سازی میں حصہ لینا چاہتا ہوں جبکہ ایک طرف آپ استعفے دے رہے ہیں اور دوسری طرف ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں اور تیسری طرف عدالتوں میں کیسز درج کئے ہوئے ہیں کہ ہمارے استعفے منظور نہ کئے جائیں، ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں میں حالات مکمل طورپر کنٹرول میں رہے البتہ اکا دکا واقعات رونما ہوئے، ملتان میں شاہ محمود قریشی نے اپنے سارے خاندان کو الیکشن میں کھڑا کیا ہے کیا ملتان میں کوئی اور قابل شخص نہیں تھا جس کو انتخابی ٹکٹ دیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بڑا کوئی اورفراڈیا نہیں ہو سکتا کہ وہ بند کمرے میں کوئی اور بات کرتا ہے اور باہر کوئی اور، ہم پرامید ہیں کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی امیدوار جہاں جہاں بھی کھڑے ہیں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، بہتان تراشی کی سیاست کو اور عمران خان جیسے جھوٹے ، فراڈیئے کو شکست فاش ہوگی۔
    معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ ووٹر لسٹوں میں خرابی ہے، واویلا کرنے کی بجائے اگر ووٹر لسٹوں میں خرابی ہے تو نشاندہی کریں، الیکشن کمیشن بھی اس بارے میں تردید کر چکاہے جو شخص اپنی ناکامی کو بین الاقوامی سازش کہتاہے اور کبھی پاکستان کے اداروں کو گالیاں دیتا ہے کبھی کہتا ہے کہ ایم این ایز خرید لئے ہیں یہ وہ شخص ہے جس نے پاکستان کی ریاست نہیں بلکہ اپنی سیاست کو ترجیح دی ہے اور آج بھی جو اداروں کے خلاف محاذ آرائی ہوتی ہے وہ قابل مذمت ہے، وہ ادارے جو پاکستان کی سرحدوں کے محافظ ہیں اور پاکستان کی آئین کی بالادستی کیلئے کام کرتے ہیں ان کے خلاف زبان درازی کرتے ہیں جو انتہائی قابل شرم بات ہے، اگر عمران خان کے پاس اختیار نہ ہوتا تو فرح گوگی ایک پائی کا ڈاکہ بھی نہیں مار سکتی تھی، آپ کے پاس اختیارتھا تو آپ نے فرح گوگی سے ڈاکے مروائے اور غبن کروائے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پنجاب کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی والے اگر الیکشن چاہتے ہیں تو پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل کر دیں، پنجاب میں ہر جگہ زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں، اینٹی کرپشن کے چار ڈی جی تبدیل کئے جا چکے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوت

      سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

      خیبرپختونخوا؛ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.