Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست میں اسٹرائیک روٹیشن پر بابراعظم کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
    • پاکستان پہلی بار فیفا ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار
    • بین الاقوامی ٹیم اگلے ماہ K2 ایئر ویز طیارہ حادثے کی تلاش میں شامل ہوگی
    • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
    • سینٹکام کا دعویٰ، ایران نے متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
    • ایران حملے کی تصدیق، امریکی تیل کی قیمتوں میں تیزی
    • امریکی سینیٹ نے کلیٹن کی بطور انٹیلیجنس سربراہ توثیق کر دی
    • ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل لائسنس دینے کی منظوری دے دی
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • گلین میک گرا نے وسیم اور وقار کو فاسٹ بولنگ کی عظیم ترین جوڑی قرار دے دیا
    • ریان ٹن ڈوشیٹ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی، کے کے آر میں واپسی
    • پاکستان میں 20 سال بعد عالمی ہاکی کا آغاز، کورین ٹیم اسلام آباد میں
    • اسرائیل نے مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ پر قبضے کا حکم دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نااہل قرار دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے۔
    عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں اسپیکر کی جانب سے بھجوائےگئے ریفرنس پر 7 سوالات ترتیب دیے گئے۔
    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ نااہل قرار دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن 120 دن بعد بھی اثاثوں کےگوشواروں میں غلط معلومات دینے یا چھپانے اور جھوٹے ڈیکلریشن پر کارروائی کا اختیار رکھتا ہے ۔
    الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے حکم کا حوالے دے کر عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا۔
    الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ نے عمران خان بنام نواز شریف کیس میں قرار دیا تھا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینا صرف اور صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اختیار ہے۔
    الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ مالی سال کے دوران کتنے تحائف حاصل کیے؟ کتنے کسی اور کو منتقل کیے؟ یہ بتانا جواب گزار کی ذمہ داری ہے مگر عمران خان نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن سے حقائق چھپائے، غلط بیانی کی اور جھوٹ بولا۔
    الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے اثاثوں سے متعلق فارم بی سے مطابقت نہیں رکھتیں، تحائف کتنے میں بیچے، کس کو بیچے، کب بیچے، عمران خان کی دی گئی تفصیلات اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کیےگئے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتیں، عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے تحفے بیچے، رقم کیش میں لی،چالان بھی دیےکہ رقم بینک میں آئی، مگر جو رقم بینک میں آئی وہ اصل رقم کے نصف سے بھی کم ہے۔
    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف 2 کروڑ 15 ہزار روپے میں خریدے، اسٹیٹ بینک کی فراہم کردہ تفصیل کے مطابق عمران خان کے اس اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپےکے قریب رقم موجود تھی، عمران خان کے مطابق تحائف 8 کروڑ 66 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے، یہ رقم بینک میں موجود نہیں۔
    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کابینہ ڈویژن کے مطابق عمران خان نے گھڑی، نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی، بالیاں اور کارپٹ کے تحائف بھی اپنے پاس رکھے مگر ان کی تفصیل الیکشن کمیشن کو نہیں دی گئی، عمران خان کرپٹ پریکٹسز پر آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نا اہل قرار پائے ہیں، وہ اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے، عمران خان کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی اور بد دیانتی پر قانونی کارروائی کے آغاز کا حکم دیا جاتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش

      پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

      بین الاقوامی ٹیم اگلے ماہ K2 ایئر ویز طیارہ حادثے کی تلاش میں شامل ہوگی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.