کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ہرممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
پاکستان میں مارشل آرٹ کی بنیاد رکھنے والے اشرف طائی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ گورنر سندھ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ دو بار صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازے جانے والے معمر اشرف طائی نے درپیش معاشی مسائل اور معاملات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔
گورنر کامران ٹیسوری نے اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مارشل آرٹس کے فروغ میں آپ کا کردار نمایاں رہا ہے، اشرف طائی نے بانڈو، کک باکسنگ اور کراٹے کے شعبوں میں مثالی خدمات انجام دی ہیں، ان شعبوں ان کے شاگرد ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
