اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرریوں کا معاملہ دوبارہ غور کے لیے جوڈیشل کمیشن بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں ججز کی تقرریوں کے معاملے پر ردعمل میں اسلام آباد بار کونسل نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز تعیناتیاں سینیارٹی کے برعکس ہیں تاہم جسٹس اطہرمن اللہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
اسلام آباد بار کونسل کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ سپریم کورٹ ججز تقرری کے عمل میں سینیارٹی کو نظر اندازنہ کیا جائے، پیر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سینیارٹی نظر انداز کرکے جونیئر ججز تعینات کیےگئے، جسٹس اطہرمن اللہ کے سوا تمام غیر آئینی فیصلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔
اسلام آباد بار کونسل نے مطالبہ کیا ہےکہ ججز تقرریوں کا معاملہ دوبارہ غور کے لیے جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا جائے اور تمام ہائی کورٹس سے سینیئر ترین جسٹس صاحبان کے نام ہی زیر غور لائے جائیں۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
