Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرکے ثابت کردیا کہ وہ امن کا دشمن ہے۔ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے آپریشن حق کے شہدا اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی قیادت کو بھی سراہا۔
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بطور کپتان مانتا ہوں کہ ہم ایک ٹیم کی طرح اچھا نہیں کھیلے، بابر اعظم

    By Khabrain Newsاکتوبر 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پرتھ: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ لائن کے لڑکھڑا جانے کی وجہ سے پاکستان کو زمبابوے کیخلاف میچ میں شکست ہوئی، پاکستان نے اس طرح کرکٹ نہیں کھیلی جیسی اسے کھیلنی چاہیے ۔
    پرتھ میں پاکستان کی ایک رن سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان یہ ان کیلئے کافی مایوس کن دن ہے کیوں کہ کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ پاکستان یہ میچ ہار جائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ ٹیم اس طرح نہیں کھیلی جیسے اسے کھیلنا چاہیے تھا، پاکستان ٹیم جیسی آج نظر آئی وہ اس سے کافی بہتر ہے۔
    ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ لائن کے لڑکھڑا جانے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو میچ میں شکست ہوئی تاہم ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ پاکستان نے کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا نہیں کھیلا۔
    پاکستان کے کپتان نے کہا کہ ابتداء میں پاکستان نے بولنگ نہیں کی خاص طور پر شروع کے چھ اوورز میں ایسی بولنگ نہیں ہوسکی جیسی ہونی چاہیے تھی مگر بعد میں کم بیک کرتے ہوئے زمبابوے کو کم اسکور پر روک لیا لیکن پھر بیٹنگ اچھا نہ کرسکی ۔
    ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اور رضوان آوٹ ہوئے تو اس کے بعد شاداب اور شان نے میچ کو آگے بڑھایا مگر اس کے بعد جب شاداب آوٹ ہوئے تو پھر بیٹنگ لائن اس کے بعد نہ چل سکی اور پاکستان ناکام ہوگیا۔
    انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اب بھی ٹورنامنٹ میں کم بیک کرے گا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اگلے تین میچز میں نہ صرف اچھا کھیلیں بلکہ اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر کرنے کی کوشش کریں تاکہ سیمی فائنل تک کی دوڑ میں برقرار رہ سکیں۔
    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔
    131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید

      کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا

      زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.