تازہ تر ین

معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو شادی کی انوکھی پیشکش شائقین حیران

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے مشہورکامیڈی شو”دی کپل شرما شو“ کے سیٹ پر عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کرشادی کی پیش کش کردی۔بالی ووڈ اداکار ورن دھون ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ اپنی نئی آنے والی فلم ”بدری ناتھ کی دلہنیا“ کی پروموشن کے لیے مشہور کامیڈی شو”دی کپل شرما شو“ کے سیٹ پر پہنچے جہاں وہ اپنی فلم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ شائقین کو محظوظ کرتے رہے جب کہ شو کے دوران ورن دھون نے سب کے سامنے عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش کی جس سے نہ صرف تمام شائقین حیران ہوئے بلکہ اداکارہ بھی شرماتی نظر آئیں تاہم عالیہ نے شادی کی آفر پر کوئی جواب نہیں دیا۔کپل شرما کے شو میں ورن دھون کی عالیہ کو شادی کی پیش کش حقیقی نہیں بلکہ شو کے اسکرپٹ کے مطابق اور فلم کی تشہیر کے لیے تھی جب کہ شو کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں لیکن جلد ہی شو کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رن جوہر کی فلم”بدری ناتھ کی دلہنیا“ میں ورن دھون اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain