کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا ، حکومت نے بجلی بنانے والے پلانٹس کی حفاظت کیلئے فوج تعینات کر دی ۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایوان صدر اور بجلی بنانے والے سرکاری محکمے ایسکوم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے اہلکار پاور پلانٹس کی حفاظت کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ترجمان ونسنٹ میگونیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ہر سٹیشن پر کم از کم 10 فوجی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ مزید تعیناتیاں بھی کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کوئلے اور ڈیزل سے چلنے والے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس میں تخریب کاری، چوری، توڑ پھوڑ اور بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔
جنوبی افریقہ گزشتہ 15 برس سے بجلی کی کمی کا شکار ہے لیکن رواں سال لوڈشیڈنگ کا بحران سنگین ہوچکا ہے ، بجلی بحران کے باعث ملک کو جہاں کروڑوں ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے وہیں تجارت اور صنعتوں کو بھی خسارے کا سامنا ہے۔
دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں میں غم و غصہ انتہا کو پہنچ چکا ہے ۔
بریکنگ نیوز
- ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
- ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
- خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
- گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
- سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
- قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
- ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
- ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
- اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
- پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
- پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
- ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
- کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
- شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
- "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
- فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
- فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
- آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
- قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
