Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران نے اداروں کوغیر مستحکم کرنے کیلئے سازش کا ڈرامہ رچایا: ایازصادق

    By Khabrain Newsجنوری 1, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورو قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سازش کا ڈرامہ رچایا۔
    وفاقی وزیر ایاز صادق نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ عمران خان محسن کش انسان ہیں ، تحریک انصاف کی چار سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، جہانگیر ترین،علیم خان اور عون چودھری نے عمران خان کے لیے بہت کچھ کیا، عمران خان نے ہر ایک کو ڈسا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، عمران خان نے اپنی کرسی کو استعمال کر کے لوگوں کو حراست میں لیا، عمران خان نے جب کیسز بنائے ایک بھی وعدہ معاف گواہ نہیں بنا ، اب ان کیخلاف وعدہ معاف گواہوں کی لمبی لائن ہے۔
    سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جھوٹ عوام کے سامنے کھل کر آچکے ہیں ، عمران نیازی کے 4 سال نے ملک برباد کر دیا، یہ لوگ عمران خان کو الیکٹ نہیں کروا سکے تو سلیکٹ کروا دیا۔
    وفاقی وزیر نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف بیچے جس سے ملک کی بدنامی ہوئی، انہوں نے توشہ خانہ سے سستی گھڑی لے کر کروڑوں میں بیچی ، وہ گھڑی قوم کی امانت تھی، عمران خان کی جو آڈیوز آئیں کیا ریاست مدینہ والے ایسی باتیں کرتے ہیں، یہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
    رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک عوام اور اسٹیبلشمنٹ کو بیوقوف بنایا، پرویز الہٰی عمران خان کے وکیل بنے ہوئے ہیں، پی ڈی ایم عمران خان کی نفرت کی وجہ سے بنی، تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ میں اسرائیل اور بھارتیوں سے پیسے لیے، پوچھنے پر کہتے تھے پیسے نہیں لئے لیکن سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں۔
    سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں کسی طرح یہ حکومت چلی جائے، عمران خان چاہتے ہیں کسی طرح این آر او مل جائے ، تحریک انصاف کو 2018 میں جو بیساکھیاں میسر تھیں اب وہ دستیاب نہیں ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کے لیے کوئی بندے توڑ کر نہیں لائے گا، عمران خان اب کیسز بھگتنے کی تیاری کرو آپ کو شکست فاش ہو گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.