Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ریاض میں ای اسپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کھیلوں اور سعودی عرب میں کھیلوں کے بڑھتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    • بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔ بنگلہ دیش کی یہ کامیابی ٹیسٹ کرکٹ میں اس کی مسلسل بہتری کی عکاس ہے۔
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے جا رہا ہے۔ تکمیل کے بعد یہ عمارت دبئی کی بلند عمارتوں کی فہرست میں ایک اور بڑا اضافہ ہوگی۔
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے۔ نوجوان کھلاڑی کی اچانک موت پر فٹبال حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نصاب میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، احسن اقبال

    By Khabrain Newsجنوری 3, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نصاب میں اصلاحات کی بہت ضرورت ہے کیونکہ تعلیم میں ترقی اور جدت ترقی کا باعث بنتی ہے جبکہ تعلیم پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر لانے کا بنیادی ایجنڈا ہے۔
    قومی نصاب پر گول میز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے وزارت تعلیم سے کہا ہے کہ وہ دارالحکومت میں جدید ترین ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئے اپنا پی سی ون جمع کرائے تاکہ اسلام آباد میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔
    گول میز کانفرنس میں تعلیم کے شعبے سے منسلک مختلف ماہرین نے شرکت کی جنہوں نے وفاقی وزیر کو اپنی تجاویز بھی پیش کیں، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی وزارت تعلیم کو اسلام آباد میں ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے لئے بجٹ دے گی اور اس سلسلے میں وزارت تعلیم کو چاہئے کہ وہ جلد اپنا پی سی ون جمع کرائیں تاکہ اس پر جلد کام شروع ہو سکے۔
    احسن اقبال نے کہا کہ وژن 2025 کے تحت قومی نصابی اصلاحات کا آغاز انہوں نے کیا تھا اور اس سلسلے میں قومی نصاب کونسل بھی قائم کی گئی تاہم گزشتہ حکومت نے قومی نصاب میں اصلاحات کو متنازعہ بنا دیا جس کا نقصان پوری قوم کو ہوا، احسن اقبال نے کہا کہ چار اہم چیزوں پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے جو انہوں نے 2014 میں بھی وزارت تعلیم کو بھیجی تھی جن میں نصابی اصلاحات، اساتذہ کی تربیت، امتحانات اور مدرسہ اصلاحات شامل ہیں، 2014 میں مذکورہ منصوبے وژن 2025 کے تحت شروع کئے گئے تھے، بدقسمتی سے پچھلی حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جس سے ملک کے طالب علموں کا نقصان ہوا۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت تعلیم کی منتقلی کے بعد مختلف تعلیمی بورڈز میں عدم توازن کو دور کرنے کے لیے ایک بین الصوبائی تعلیمی فورم اور ایک قومی نصاب کونسل کی تشکیل کی کوششیں کی گئی تھیں، انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی ایک ایسا نصاب تشکیل دینے میں بھرپور مدد کرے گی جس میں اصلاحات کی جائیں بالخصوص استاد، طالب علم اور امتحانی نظام میں۔
    احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو خود تشخیص کرنے کے قابل ہونا چاہئے تاکہ وہ اپ ڈیٹ شدہ نصاب کے نتیجے میں صحیح انتخاب کر سکیں، پاکستان کو درپیش مسئلہ یہ ہے کہ نصاب میں اصلاحات کی کوششیں پالیسیوں میں عدم استحکام کی وجہ سے متاثر ہوئیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.