اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اربوں کے خسارے کے باوجود وزارت ریلوے کے افسران کی عیاشیاں ختم نہ ہوئیں، ایک طرف پاکستان ریلوے کو 27ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف افسر شاہی کی جانب سے گاڑیوں کی مرمت، دیکھ بھال اور ایندھن کی مد میں کروڑوں خرچ کئے جارہے ہیں،وزارت ریلوے کے ذرائع کے مطابق اس وقت وزارت ریلوے کے پاس 20سرکاری گاڑیاں ہیں ان گاڑیوں کی دیکھ بھال ، مرمت اور ایندھن کی مد میں یکم جنوری 2013 سے 31دسمبر 2016 تک 2کروڑ 17لاکھ 21ہزارروپے سے زائد خرچ کئے گئے ہیں، ریلوے جو گزشتہ کئی برس سے خسارے میں چل رہا ہے تمام تر جتن کے باوجود منافع بخش تو دور کی بات اس کا خسارہ کم کرنے میں کامیابی حاصل نہ کی جاسکی جس کی سب سے بڑی وجہ آمدن کم اخراجات زیادہ ہیں،ریلوے حکام نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کو منافع بخش بنانے اور خسارے سے نکالنے کیلئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں جن میں مال بردارگاڑیوں میں اضافہ کیا گیا، مختلف ٹرینوں کو نجی شعبے میں دیا جارہا ہے جس سے توقع ہے کہ سالانہ اربوں کی آمدن ہوگی، اسی طرح کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس ساہیوال تک درآمد شدہ چار ملین ٹن سے زائد کوئلہ کی نقل وحمل کیلئے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا گیا،باربرداری کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کے حوالے سے ٹرانسپورٹ کمپنی قائم کی گئی ہے ، موجودہ حکومت نے ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
- سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
- آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
- بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
- کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
- اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
- ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
- ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
- ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
- یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
- بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
- ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے برطانیہ ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے پر ملاقات
- نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 1170 کنال اراضی کیس18 افراد سمیت پرویز الہی پر فرد جرم عائد
- پاکستان کا 2026 ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا اعلان ، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے
- حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
- 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
- مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
- "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
- کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
- جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ