تازہ تر ین

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سکواڈ آج پاکستان پہنچے گا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کا سکواڈ آج پاکستان پہنچےگا۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کا ٹی 20 سکواڈ کرائسٹ چرچ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوا، جو براستہ دبئی آج لاہور پہنچے گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان روانگی سے قبل کرائسٹ چرچ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے سکواڈ کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
مہمان ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیریزکھیلے گی جس کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔
پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی 20 بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا، چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain