اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہونے پر پی ٹی آئی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اگست میں انتخابات ہو جائیں تو ہم تیار ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق حکومت کو بجٹ پیش کرنا ہے، منگل کو امید ہے اتفاق رائے ہو سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اتنا بڑا گیپ نہیں رہا جس پر لڑائی ہو، ہمیں حکومت کے رویہ میں لچک نظر آئی ہے۔