اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ہو گئی۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی برینٹ کے سودے 1.1 فیصد کی کمی کے ساتھ 74.17 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبک امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 70.04 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔