تازہ تر ین

جاوید لطیف اور مراد سعید کے درمیان صلح ہوگئی

اسلام آباد(ّویب ڈیسک مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف اور پی ٹی آئی کے مراد سعید کے درمیان صلح ہوگئی جاوید لطیف نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی غیر مناسب گفتگو پر شرمندگی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے مراد سعید سے معافی مانگ لی اور کہا ہے کہ کسی کی ماں ، بہن یا بیٹی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہئے تھی جو کچھ اس دن میرے منہ سے نکلا اس پر شرمندہ ہوں ۔ واضح رہے کہ جاوید لطیف اور مراد سعید کے جھگڑے کا معاملہ جرگے نے حل کیا اور شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید لطیف اور مراد سعید نے جرگے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain