Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بارہ بجے تک انتخابی نتائج موصول نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے، بیرسٹر گوہر

    By Khabrain Newsفروری 10, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بارہ بجے تک تمام انتخابی نتائج موصول نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے، آزاد امیدوار پارٹی کے وفادار ہیں جو کہیں نہیں جارہے، ہم اپنی حکومت الگ بنائیں گے۔

    یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے رؤف حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پاکستان کی ڈیمو کریٹک تاریخ کا اہم دن ہے کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھیں گے ہم تین پیٹیشنز سپریم کورٹ لے گئے اور سات پیٹیشنز ہائی کورٹ لے گئے ہم اس بات کو اجاگر کرتے رہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں بالاخر سپریم کورٹ کی دخل اندازی کرنے پر الیکشن کی تاریخ دے دی گئی۔

    انہوں ںے کہا کہ ہمیں یہ یقین دلایا گیا کہ ہمیں لیول پلینگ فیلڈ ملے گی لیکن سب نے دیکھا کہ سب سے پہلے ہم سے بلا لے لیا گیا  ہمارے خلاف مقدمات درج ہوتے رہے جیل سے خان صاحب کا بیان پہنچتا رہا اور خان صاحب نے کہا تھا کہ ہم غلامی قبول نہیں کریں گے بالاخر الیکشن ہو گئے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن پُرامن ہوئے ووٹنگ کا عمل پانچ بجے مکمل ہو گیا تھا لیکن الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فریضے سے پہلے بھی ناکام ہو چکا تھا آخری مرحلے میں بھی الیکشن کمیشن فیل ہوگیا جو سارا پروسس انہیوں نے کروایا اس کی وجہ سے فیصلہ تاخیر کا شکار ہوا پاکستان تحریک انصاف کو جیتی ہوئی سیٹوں پر ہرایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو 170 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی، 94 قومی اسمبلی کی ہیں جو الیکشن کمیشن نے فیصلے جاری کیے ہیں، کے پی کے میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت آ چکی ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، اس کے علاوہ کل خود ساختہ پرائم منسٹر نے جو اعلان کیا ہے اس بیان کی ہم مذمت کرتے ہیں اکثریت پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے پاکستان تحریک انصاف وفاق میں اور کے پی کے میں حکومت بنایے گی اور پنجاب میں بھی ہم انشااللہ حکومت بنائیں گے ہم تقریبا اکثریت حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں گزارش کرتا ہوں الیکشن کمیشن اور پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے کہ جمہوریت کا حسن یہی ہوتا ہے، لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندے کو منتخب کریں، عوام نے بائیکاٹ نہ کرتے ہوئے اپنی رائے کا استعمال کیا عوام کی آواز کو دبانا اور اپنی مرضی کی حکومت بنانے کا عمل اکانومی برداشت نہیں کر سکے گی، پاکستان تحریک انصاف کے لئے کوئی رکاوٹ حائل نہ کی جائے اور رزلٹ جلد سے جلد جاری کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق فارم 45 سے حتمی نتیجہ آخز کی جاتا ہے، ہمارے پاس تمام رزلٹ آ چکے ہیں نتائج کا آج بارہ بجے سے پہلے پہلے اعلان کیا جائے، میری تمام کارکنان سے درخواست ہے کہ آپ احتجاج کریں اور پرامن احتجاج کریں، آپ کے پاس پاکستان کے جھنڈے ہونے چاہییے، اگر یہ بارہ بجے تک رزلٹ جاری نہیں کرتے تو ہم اس پر احتجاج کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکومت بنائیں گے، یہ پہلی بار ہوگا کہ پاکستان کی عوام نے لیڈر شپ کے جیلوں میں ہوتے ہوئے بھی انہیں جتایا گیا ہے ہماری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے، یہ ہمارا ملک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک محمود خان اچکزائی کی بات ہے ہم نے ان سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا، ہمارے جتنے بھی امیدوار ہیں وہ ہمارے ساتھ رہیں گے، ہمارے جو آزاد امیدوار ہیں وہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ پارٹی کے وفادار ہیں اور پارٹی کے ساتھ رہیں گے ہم اپنی آزاد حکومت بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیان آئین کے لیے خوش آئند نہیں، دن سے پندرہ دن کے اندر پراسس مکمل کر کے انٹرا پارٹی کی طرف جائیں گے ہمیں عوام نے بڑا مینڈیٹ دیا ہے مینڈیٹ کا احترام لازمی ہے ہم سیاسی لوگ ہیں ہم سیاسی فیصلہ کریں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ

      پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی

      تازہ ترین

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.