Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان مسلم لیگ (ن) میں قومی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے مزید 6 ارکان شامل

    By Khabrain Newsفروری 16, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) میں آزاد حیثیت میں جیتنے والے امیدواروں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں قومی اسمبلی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے مزید 6 آزاد اراکین نے شمولیت کا اعلان کیا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرنے والے اراکین نے ملاقات کی اور اس موقع پر مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔

    مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد اراکین میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-92 بھکر سے جیتنے والے رشید اکبر نوانی، پی پی-90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی-92 اور 93 بھکر سے کامیاب عامر عنایت شاہانی اور پی پی-272 مظفر گڑھ سے جیتنے والے رانا عبدالمنان شامل ہیں۔

    اسی طرح پی پی- 205 خانیوال سے اکبر حیات ہراج اور پی پی-212 خانیوال سے اصغر حیات ہراج نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

    نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کے دوران رشید اکبر نوانی، احمد نواز نوانی، عامر عنایت شاہانی، رانا عبدالمنان، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    مریم نواز نے آزاد ارکان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور اس فیصلے پر انہیں مبارک باد دی۔

    آزادحیثیت میں منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نے کہا کہ قائد نواز شریف، شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پاکستان، عوام اور پنجاب کے لیے خدمات تاریخی ہیں، پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت اور قابل عمل ایجنڈا صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

    مریم نواز شریف نے آزاد ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ آپ کے جذبے اور قومی سوچ کی قدر کرتے ہیں، آپ نے تعمیر پاکستان کے قافلے میں شمولیت اختیار کی ہے، آپ کی حمایت پاکستان اور عوام کو مشکلات سے نکالنے میں بڑی مددگار ہوگی۔

    نامزد وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارے لیے اقتدار نہیں، ملک اور عوام کی خدمت اہم ہے، نواز شریف پاکستان کو انتشار سے بچانے اور متحد کرنے والی قوت کا نام ہے، نواز شریف آج بھی پاکستان جبکہ مخالفین اپنی ذات کی بات کر رہے ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انتشار نہیں، استحکام چاہیے، انتشار پھیلانے والے آج بھی انتشار ہی پھیلا رہے ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا ہی انتشار ہے، انتشار کا نشانہ پاکستان اور اس کے ادارے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، ان شااللہ ان کی خدمت کا حق ادا کریں گے اور پنجاب کو ترقی کی مثال بنائیں گے، پاکستان کو بچانے کے لیے ایک لاکھ بار بھی سیاسی مفاد قربان کرنا پڑا تو کریں گے، وطن پر جان بھی قربان ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.