Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی، جو اسلام کی تبلیغ کرنے لگا

    By Khabrain Newsاپریل 19, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں، جس میں دل کو چھو لینے والی کہانی موجود ہوتی ہے۔

    ایسا ہی کچھ امریکہ کے سابق فوجی اہلکار کے ساتھ ہوا ہے، جس کی زندگی میں آنے والی تبدیلی کی کہانی سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھا گئی ہے۔

    سابق امریکی میرین رچرڈ میک کینی نے سب کی توجہ یوں حاصل کی، کہ وہ اسلام سے شدید نفرت کرتے تھے تاہم ان کی نفرت کب اسلام سے محبت میں بدل گئی، انہیں خود بھی علم ہوا۔

    وائس آف امریکہ کے مطابق رچرڈ کو اسلام سے اس حد تک نفرت تھی کہ انہوں نے ایک مسجد کو بم سے اڑانے کی تیاری کر لی تھی، انتہاپسندی اور دہشتگردی کی سوچ لیے رچرڈ مسلمانوں کو مار دینا چاہتے تھے۔

    لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا، یہی وجہ تھی کہ نفرت محبت میں تبدیل ہو گئی۔

    وائس آف امریکہ سے بات چیت میں رچرڈ نے بتایا کہ میرا نام رچرڈ مکینی ہے اور میں نے 25 سال امریکی فوج میں خدمات سرانجام دی ہیں۔

    اپنی 25 سالہ فوجی تجربے کے دوران رچرڈ نے بتایا کہ اس دوران وہ 5 مختلف لڑائیوں میں حصہ لے چکے ہیں، جس کے لیے انہیں بیرون ملک رہنا پڑا۔لیکن زیادہ تر مسلمان ممالک میں زخمی ہوا تو مجھے واپس بھیج دیا گیا۔

    وہ بتاےت ہیں کہ میں ریٹائر ہو گیا اور پھر میں نے آبائی علاقے میں مرکزی اسلامی سینٹر کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا، رچرڈ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مکمل تیار اور پُر جوش تھے، تاہم اسی دوران انہوں نے فیصلہ کیا کہ انہیں ثبوت کی ضرورت ہے۔

    رچرڈ نے بتایا کہ مجھے ان لوگوں کے لیے ٹھوس ثبوت درکار تھے، جس سے میں اپنے پیاروں کو بھی بتلا سکوں کہ میں جو کر رہا ہوں بالکل صحیح کر رہا ہوں۔

    مجھے جو لوگ بھی جانتے تھے، انہیں علم تھا کہ میں مسلمانوں سے کس حد تک نفرت کرتا تھا۔

    یہاں تک کہ مجھے ایف بی آئی والے گھر کے لان میں ہتھکڑی ڈال کر لے جانے لگے تو میری اہلیہ کو علم ہوا کہ میں بم بنا رہا تھا۔ رچرڈ رمضان کے منتظر تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ رمضان میں مساجد میں رش زیادہ ہوتا ہے، جو ان کے مقصد کو پورا کرنے میں مزید تقویت دیتا۔

    اور پھر جمعے کی نماز کے وقت رچرڈ بم دھماکہ کرنے والے تھے، 2 سال اس منصوبے پر لگانے والے رچرڈ اپنے مقصد کو پورا کرنے کے قریب تھے، تاہم مسجد میں موجود مسلمانوں کی جانب سے پُر تپاک اور پُر اثر استقبال نے انہیں حیران کر دیا۔

    وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے مجھے احساس دلایا کہ میں انہی میں سے ہوں، مجھے قبول کیا حالانکہ میں اس وقت تک مسلمان نہیں تھا۔

    اسیدوران نمازیوں نے رچرڈ کو قرآن مجید بھی دیا، اور کہا کہ آپ اسے پڑھیں اور اگر آپ کو کوئی سوال ہو تو پوچھیے گا۔ جس کے بعد رچرڈ نے بھی تحقیق کی اور انہیں احساس ہوا کہ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں میری رائے غلط تھی۔

    رچرڈ نے قرآن مجید ترجمے کے ساتھ سمجھا تھا، جس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ جو کچھ قرآن میں موجود ہے، وہ اور غیر مسلموں کو مسلمانوں سے متعلق بتائی جانے والے انفارمیشن برعکس ہے۔

    جس کے بعد خود رچرڈ نے بھی اسلام قبول کر لیا، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ رچرڈ اسلام قبول کرنے کے بعد اسی عمارت کے صدر منتخب ہو گئے جسے وہ دھماکے سے تباہ کرنا چاہتے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان

      سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان

      سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ

      تازہ ترین

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.