Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسلام آباد میں 11.9 ارب روپے کی لاگت سے پہلے 35 ہزار نشستوں والے کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کام تیز
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • مہران اجمل خان رپورٹر کی ڈائری
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امریکی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ماریسیو پوچیٹینو کے 2030 فیفا ورلڈ کپ تککے معاہدے میں توسیع
    • واشنگٹن کے اسپوکین میں جنگلاتی آگ، 65 ہزار افراد بے گھر، 700 سے زائد عمارتیں تباہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت کا انٹرنیشنل ڈیتھ اسکواڈز چلانے کا اعتراف

    By Khabrain Newsاپریل 22, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کااعتراف کہ بھارت غیر ملکی سرزمین پر اپنے ڈیتھ اسکواڈز چلاتا ہے، حیران کن نہیں کیونکہ یہ حقیقت بہت پہلے سے عالمی انٹیلی جنس کمیونٹی کے علم میں تھی تاہم بھارت نے اعتراف پہلی بار کیا۔

    بھارتی چینل کو انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت کا امن خراب کرنے کی کوشش کرنیوالے دہشت گرد کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وہ اگر پاکستان فرار ہوتا ہے تو اسے وہاں جا کر ماریں گے۔ وزیراعظم مودی اس پالیسی کو درست قرار دے چکے ہیں۔

    برطانوی اخبار گارجین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت نے 2020 سے پاکستان میں کم از کم 20 افراد کو ماورائے عدالت قتل کرایا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اگرچہ برطانوی اخبار کی رپورٹ منفی پروپیگنڈہ قرار دے کر مستردکی، مگر راج ناتھ سنگھ کا اعتراف اس انکار کی نفی کرتا ہے۔

    راج ناتھ سنگھ سے قبل وزیراعظم مودی نے ایک انتخابی جلسے میں بیرونی ملکوں میں قتل کرانے کی حکومتی پالیسی کا فخریہ ذکر کیا، مگر کسی ملک کا نام نہ لیا،جبکہ بات پاکستان کی کر رہے تھے۔ بھارت میں انتخابی سیزن کی وجہ سے وزیر اعظم مودی اور راج ناتھ سنگھ کی بڑھکیں قابل فہم ہیں، وہ قومی سلامتی اور دہشت گردی کے بیانیہ کو اچھال اورقوم پرستی کو ہوا دے کر انتخابی کامیابی یقینی بنانا چاہتی ہے۔

    ساؤتھ ایشیا انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ولسن سنٹر مائیکل کوگلمین کے مطابق برطانوی اخبار کی رپورٹ کے ٹائمنگ اہم ہے، رپورٹ نے بی جے پی کے قوم پرست بیانیہ کو تقویت دی ہے۔

    گزشتہ بھارتی عام انتخابات سے چند ہفتے قبل مودی حکومت نے بالاکوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا، معاشی مصائب سے دوچار بی جے پی حکومت ایک خطرناک محاذ آرائی کو ہوا دے کر اپنی انتخابی کامیابی کی راہ ہموار کی۔ وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی سمیت بھارتی سیاستدانوں نے پلوامہ واقعہ کو طے شدہ ڈرامہ قرار دے کر اس پر سوالات اٹھائے۔

    مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک کے مطابق مودی حکومت نے پلوامہ واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد اور جوابی حملہ کرکے اپنی انتخابی کامیابی کو یقینی بنایا۔ اس کامیابی میں بی جے پی کے زیر اثر میڈیا نے بھی اہم کردار اداکیا، جس نے وزیراعظم مودی کا ایک مضبوط رہنما کے طور پر پیش کیا کہ وہی قومی سلامتی کو درپیش بیرونی خطرات سے نمٹ اور بھارت کا ایک عظیم طاقت بنا سکتے ہیں۔

    سویڈن کی یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک سوین کے مطابق اگر مودی کو محسوس ہو کہ انتخابی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، وہ صرف بھارتی میڈیا کو اشارہ کریں گے کہ ان کا مضبوط رہنما کا تاثر کو بڑھا چڑھا کر پیش کرے، جس نے پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ یہ خدشات عام ہیں کہ تیسری مدت کیلیے انتخاب کی خاطر وزیراعظم مودی پلوامہ جیسا ایک اور ڈرامہ رچا سکتے ہیں، بشرطیکہ کہ انہیں نظر آئے کہ اس قسم کی مہم جوئی کے سیاسی فوائد اس کی قیمت سے کہیں زیادہ ہیں۔

    بالاکوٹ حملے کا پاکستان نے جس طرح جواب دیا، اس سے بھارت کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔ دفاعی مبصر محمد علی نے کہا کہ اس ہزیمت کے بعد مودی انتظامیہ نے قیمت اور سیاسی فائدہ کے جائزہ کی بنیاد پر اپنی پالیسی نئے سرے سے مرتب کرنے کا فیصلہ کیا، یوں نئی پالیسی بنائی جس میں اپنی انٹیلی جنس ایجنسی کے ذریعے سیاسی مخالفین کی دیگر ملکوں میں نشاندہی اور انہیں مقامی کرائے کے قاتلوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں مروانا شامل ہے۔

    کوگلمین کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ’’را‘‘ دراصل روسی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جوکہ بیرون ملک مقیم مخالفین کو قتل کرانے کی پالیسی کا بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت سوشل میڈیا کے ذریعے کرائے کی قاتل بھرتی کرتا ہے، ان میں جرائم پیشہ عناصر کے علاوہ انتہا پسند تنظیموں کے ارکان شامل ہیں، کئی موقعوں پر کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجو بھی بھرتی کئے، انہیں ’’را‘‘ کے ایجنٹس اہداف کے تصدیق شدہ ایڈریس، تصاویر ، ہتھیار فراہم کرنے کے علاوہ ادائیگیاں بھی کرتے ہیں، نشاندہی اور فنڈنگ کرنیوالوں کے الگ الگ ٹیمیں اور موقع سے نکلنے کے تفصیلی پلان بھی ہیں تاکہ آسانی سے نظر میں نہ آ سکیں۔ کرائے کے قاتل پاکستانی یا افغانی ہیںِ، انہیں تیسرے ملکوں میں موجود ’’را‘‘ کے سلیپر سیل کنٹرول کرتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر

      پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

      کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.