تازہ تر ین

بھارت میں ہندوﺅں کا مکروہ چہرہ بے نقاب

اتر پردیش (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند ادیتیا ناتھ کو وزیراعلی بنائے جانے کے بعد سے مسلمانوں سے زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ،وندے ماترم نہ پڑھنے پرمسلم کونسلرز کو ہال سے نکال دیاگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں انتہا پسندوں نے وندے ماترم نہ پڑھنے پر7 مسلمان کونسلروں کو کارپوریشن ہال سے نکال دیا ۔بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلروں نے آئندہ اجلاس میں وندے ماترم نہ پرھنے والے مسلم کونسلرز کی آئندہ اجلاس میں نہ آنے دینے کی دھمکی دی ہے ۔مسلمان کونسلروں نے بی جے پی کے رویے پر کہا کہ ضرورت پڑی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند ادیتیا ناتھ کو وزیراعلی بنائے جانے کے بعد سے مسلمانوں سے زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain