Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غزہ میں ناکامی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا جنگ ختم کرنے کا اشارہ

    By Khabrain Newsجولائی 2, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف غزہ جنگ کا آخری مرحلہ قریب ہے۔

    غزہ میں حماس کے ہاتھوں سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے نتیجے میں باالآخر نیتن یاہو حکومت نے غزہ جنگ سے پیچھے ہٹنے کا منصوبہ بنالیا۔ تاہم نیتن یاہو کو اس مشکل کا سامنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے اعلان کو اپنے عوام کے سامنے فتح بناکر کیسے پیش کیا جائے۔

    غزہ جنگ پر نیتن یاہو کو نہ صرف دنیا بھر میں بلکہ خود اسرائیل کے اندر شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ اسرائیل کی خوفناک بمباری میں بچوں سمیت 38 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے اور یہود مخالف جذبات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

    اسرائیل نے برسوں سے مغربی دنیا میں اپنا چہرہ خوش نما بنانے کی کوشش کی تھی اور anti semitism یہود مخالف قوانین کے ذریعے اسرائیل کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو کچل کر جو خوف پیدا کیا گیا تھا، وہ بہت حد دور ہوچکا ہے اور لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں۔

    اسرائیل کو سفارتی محاذوں پر بھی ناکامیوں کا سامنا ہے اور متعدد ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

    ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسے یقین ہے کہ غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے خلاف جنگ کا اہم مرحلہ جلد ہی اختتام پذیر ہو جائے گا۔

    اس نے یروشلم میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے کیڈٹس کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہم حماس کی فوج کو ختم کرنے کے مرحلے کے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں تاہم ان کی باقیات سے لڑتے رہیں گے۔

    اسرائیلی چینل 13 نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 10 دن کے اندر اندر جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا جائے گا اور اگلے مرحلے میں اسرائیلی فوج شمال میں لبنان کی سرحدی محاذ پر اپنی توجہ مرکوز کرے گی جہاں حزب اللہ کے ساتھ پہلے ہی جھڑپیں ہورہی ہیں۔

    دوسری جانب ٹائمز آف اسرائیل اور ہارٹز کا کہنا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا اپنے مقاصد حاصل کرنا تو دور کی بات وہ ان کے قریب بھی نہیں پہنچ سکا اور یرغمالی تاحال حماس کی قید میں ہیں۔

    ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ حکومت اس جنگ کے اختتام پر مکمل فتح کا دعوی کیسے کرے گی جبکہ اس نے حماس کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل کو غزہ سے ہمیشہ کےلیے محفوظ کرنے کے جو بلند و بانگ دعوے و وعدے کیے تھے، وہ تاحال پورے نہ ہوئے۔

    اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کو بھاری نقصان ضرور پہنچا ہے لیکن شکست نہیں ہوئی۔ یحییٰ سنور اور محمد ضیف سمیت حماس کے زیادہ تر سینئر رہنما نہ صرف حیات ہیں بلکہ غزہ میں کسی خفیہ مقام سے گروپ کی کمان بھی سنبھال رہے ہیں۔

    امریکا، اسرائیل اور اتحادیوں کے لیے سب سے بڑا دردسر یہ ہے کہ غزہ میں حماس وہ واحد طاقت ہے جو اسرائیلی فوج کے پیچھے ہٹتے ہی دوبارہ حکومت سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ غزہ میں حماس اب بھی سرگرم ہے اور گوریلا انداز میں کام کر رہی ہے۔

    یہ وہ مسئلہ ہے جس پر خود اسرائیلی کابینہ میں شدید اختلافات ہیں۔ وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ نے نیتن یاہو کو صاف الفاظ میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی فوج غزہ کا انتظام نہیں سنبھالے گی۔

    ادھر حماس پر امریکہ، قطر اور مصر مل کر 31 مئی سے شدید دباؤ ڈال رہے ہیں جب سے اس نے امریکی صدر جوبائیڈن کی اسرائیل سے عارضی جنگ بندی معاہدے کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ حماس نے کسی دباؤ کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے اور اس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی عارضی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے، تب تک تمام یرغمالیوں کی رہائی عمل میں نہیں آئے گی۔ مصر اور قطر نے حماس کے رہنماؤں پر پابندیوں اور گرفتاریوں کی دھمکیاں دیں لیکن حماس کسی سے مرعوب نہیں ہوئی۔

    قیدیوں کی رہائی وہ مسئلہ ہے جس پر نیتن یاہو کو اپنے ملک میں شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ ہر ہفتے اسرائیل بھر میں لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور اسے یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ دار ٹہھراتے ہیں۔ وہ حماس کے ساتھ جلد از جلد معاہدہ کرنے کےلیے زور دیتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

    ایسے میں غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے نیتن یاہو کےلیے اہم ترین سوال یہ ہے کہ اپنے عوام کو فتح کا یقین کیسے دلایا جائے اور کس طرح اس بات پر قائل کیا جائے کہ اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے مقاصد و اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق

      ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی

      بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔

      تازہ ترین

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.