لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریب کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت میں جج خالد ارشد نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس پر سماعت کی۔
جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں۔