Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یہ افراد انتقامی کارروائی کے طور پر جھوٹی’ من گھڑت درخواستیں جمع کروا رہے ہیں : رانا احسان کا مؤقف
    • موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی چوری وارداتیں میں بے تحاشہ اضافہ پولیس خاموش تماشائی
    • کرایہ دارطبقہ یکطرفہ طورپر مالک مکان سے قانونی تعلق ختم نہیں کرسکتا، لاہور ہائیکورٹ
    • وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورکی چین کے قومی دنپر صدرشی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو مبارکباد
    • گورنرراج یاایمرجنسی کی باتیںمحض افواہیں، صدر مملکت قائل ہوئے تو فیصلہ کرینگے، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی
    • خان یونس پر اسرائیلی حملے معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر شہید
    • اکتوبر’لیاقت علی خان ‘مولانا اعظم طارق قتل’فاروق لغاری’غلام اسحاق خان کا انتقال ہوا
    • واٹس ایپ کو الوداع ایلون مسک نے ایکس چیٹ لانچ کر دیا انکرپشن کے ساتھ فون نمبر کے بغیر استعمال کی سہولت
    • محکمہ سول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوںمیں سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 14روپے کلوا ضافہ
    • ستمبر 2026 پنجاب بھر 41,472 ٹریفک حادثات میں 330افراد جان بحق ڈاکٹر رضوان
    • 9.41ارب روپے مالیت سے زائد ٹیکس فراڈ ایف بی ار نے85 ٹیکس دہندگان کے خلاف کیسز بنا دیے
    • تیمور احمد کا ترکیہ ‘اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ، میئر دندار ضیا سے ملاقات
    • اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • جیلوں میں قیدکشمیری نوجوانوں کا مستقبل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، فاروق عبداللہ
    • محکمہ خزانہ نے پنشن اصلاحات کیلئے بجٹ جاری کر دیا
    • خیبرپختونخوا ہ میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانا حکومت کی مزید نااہلی ہوگی:لیاقت بلوچ
    • پی ٹی آئی دھرنا’ پنجاب سمیت پولیس کو انتظامی مشکلات کا سامنا
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پنشن اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری بھاری نقدی گاڑیوں سے محروم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی آئی اے کی چین، ایران، شمالی کوریا میں مخبروں کی آن لائن بھرتی کی مہم شروع

    By Khabrain Newsاکتوبر 3, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      واشنگٹن: امریکا کی خفیہ ایجنسی سینٹرل انٹیلیجینس ایجنسی (سی آئی اے) نے چین، ایران اور شمالی کوریا میں مخبروں کی بھرتی اور تربیت کی نئی مہم کا آغاز کردیا اور روس کے حوالے سے کوششوں کو کامیاب قرار دیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی سب بڑی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، ٹیلی گرام، لنکڈ ان اور ڈارک ویب میں مندارین، فارسی اور کوریائی زبان میں ہدایات پوسٹ کردی ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ روس میں اس حوالے سے ہماری کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں اور ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دوسری حکومتوں میں لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم کاروبار کے لیے حاضر ہیں اور سی آئی اے ریاستی تسلط اور عالمی سطح پر نگرانی کا عمل بڑھا رہی ہے۔

    مندارین زبنا میں یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں عام لوگوں کے لیے سی آئی اے کی ویب سائٹ کے ذریعےرابطے کے لیے صرف تحریری ہدایات دی ہیں، جو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) یا ٹی او آر نیٹ ورک کے تحت بااعتماد پیغام رسانی ہے۔

    ترجمان نے لوگوں سے کہا کہ آپ کی سلامتی اور بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔

    اعلامیے میں رابطہ کرنے والے افراد کو بتایا گیا ہے کہ اپنا نام، مقام اور رابطے کی تفصیلات جو ان کی اصل شناخت سے جڑا ہوا نہ ہو اور اس کے ساتھ سی آئی اے کے مفاد کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں اور واضح بھی کیا گیا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ جواب دیا جائے اور اس میں وقت لگ سکتا ہے۔

    خبرایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سی آئی اے کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ چین کے روس اور ایران کے ساتھ تعاون میں فروغ دیا ہے اور خطے میں فوجی طاقت بڑھادی ہے۔

    امریکی انٹیلیجینس کے شعبے میں روس، چین، ایران اور شمالی کوریا کو ‘ہارڈ ٹارگٹ’ ممالک کے طور پر جانا جاتا ہے جن کی حکومتیں معلومات حاصل کرنے کے حوالے سے مشکل تصور کی جاتی ہیں۔

    اسی طرح امریکا کا ایران کے اسرائیل کے ساتھ تنازع، جوہر پروگرام، روس کے ساتھ فروغ پاتے تعلقات اور پروکسیز کو مدد فراہم کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

    امریکی انٹیلیجینس کے لیے شمالی کوریا کا جوہری پروگرام بھی ایک اور ہدف ہے اور امریکی عہدیداروں کا الزام ہے کہ پیانگ یانگ کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے جبکہ روس اور شمالی کوریا اس الزام کو مسترد کرتا رہا ہے۔

    امریکا میں چین اور روس کے سفارت خانوں اور اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی جانب سے اس پیش رفت پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔

    رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے روسی مخبروں کی تربیت کا آغاز 2022 میں شروع کیا تھا اور اس کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں روسی زبان میں پیغام دیا تھا کہ کس طرح خفیہ ایجنسی سے حفاظت کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں اور اس کے بعد 2023 میں ویڈیوز جاری کیے گئے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی

      ایران جنگ بہت جلد جیت جائیں گے: ٹرمپ

      بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.