Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسرائیل نے غزہ کو 42 ملین ٹن ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا، اقوام متحدہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 7, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سیٹلائٹ امیجز سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح غزہ کو ایک سال میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا جس میں اب تک 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 98 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

    7 اکتوبر 2023 کو، حماس کے جنگجو پیرا گلائیڈرز کی مدد سے اسرائیل میں داخل ہوئے اور ‘آپریشن الاقصیٔ فلڈ’ انجام دیا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک ہوگئے اور 250 کو یرغمال بناکر غزہ لایا گیا۔

    اسرائیل نے جواب میں وحشیانہ بمباری شروع کی جو تاحال جاری ہے اور جنگ کا دائرہ غزہ پھر مغربی کنارے اور اب لبنان تک پہنچ گیا۔

    ایک سال سے جاری مسلسل بمباری میں غزہ کھنڈر بن کر رہ گیا، رہائشی علاقے ملیامیٹ ہوگئے۔ 66 فیصد سے زیادہ عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں اور 70 فیصد آبادی بےگھر ہوگئ۔

    اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سینٹر (UNOSAT) نے 365 مربع کلومیٹر زمین کی سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کیا۔ اس رپورٹ میں ستمبر 2024 کی سٹیلائٹ تصاویر کا موازنہ حملہ شروع ہونے سے پہلے لی گئی تصاویر سے کیا گیا۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سال میں غزہ کے اندر مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار 778 عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا جن میں سے 52 ہزار 564 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

    اسی طرح 18 ہزار 913 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ کسی بھی وقت گر سکتی ہیں جب کہ  56 ہزار 710 عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا لیکن وہ قیام کے قابل نہیں رہیں۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صرف 35 ہزار سے زائد ایسی عمارتیں ہیں جو محفوظ ہیں اور ان میں قیام کیا جا سکتا ہے۔ غزہ میں 42 ملین ٹن سے زیادہ ملبہ موجود ہے۔

    شمالی غزہ میں 31.3 مربع کلومیٹر رقبہ ہے، جس میں سے 24.6 مربع کلومیٹر یعنی 79 فیصد تباہ ہو چکا ہے اور صرف 6.7 مربع کلومیٹر باقی بچا ہے۔

    خیال رہے کہ غزہ دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد علاقوں میں سے ایک ہے جہاں 2.3 ملین سے زیادہ لوگ دہلی کے سائز کے ایک چوتھائی حصے میں رہتے ہیں۔

    مسلسل بمباری سے غزہ میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جب کہ پورے شہر میں اکا دکا ہی پودے زندہ بچے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے ادارے  UNOSAT نے نارملائزڈ ڈیفرنس ویجیٹیشن انڈیکس (NDVI) کا استعمال کرتے ہوئے مٹی کٹاؤ اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا۔

    تجزیہ سے پتہ چلتا کہ ہے کہ فصلیں تباہ ہونے سے وہاں خوراک میں کمی سامان ہے۔ غزہ کی پٹی میں زرعی زمین 150 مربع کلومیٹر تک ہے جو کُل رقبے کا تقریباً 41 فیصد ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

      دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار

      عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.