تازہ تر ین

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے جس کے زیر اثر صوبے کے بیشتر اضلاع میں کل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے، تاہم آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  نے کہا کہ لاہور میں بھی موسم خشک رہے گا، آج  بارش کا امکان نہیں ہے، کل لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بیان کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain