تازہ تر ین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاون ختم کرنے کیلئے بل سینیٹ سے منظور

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے سینیٹ نے بل کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق  سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد 41 دن تک جاری رہنے والے شٹ ڈاؤن کے خاتمے اور  حکومت چلنے کے درواذے کُھل گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی  بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 40 ووٹ آئے جن میں سے اپوزیشن ڈیموکریٹ کے 8 اراکین نے بھی بل کی حمایت کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سالانہ اخراجاتی بل کی ایوان نمائندگان سے حتمی منظوری ہونا ابھی باقی ہے، جہاں حکمران جماعت ری پبلکن کا کنٹرول ہے۔

رپورٹ کے مطابق 41  روز سے جاری شٹ ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں سرکاری ملازمین بنا تنخواہ کام کر رہے ہیں، خوراک کی امداد معطل اور ملکی فضائی سفر  بری طرح متاثر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain