Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف
    • حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا
    • پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
    • بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘
    • ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
    • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
    • نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
    • ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
    • مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلوچستان میں خراب سڑکیں بدامنی اور دہشتگردی کی بڑی وجہ ہیں، سینیٹر طلحہ محمود

    By Khabrain Newsفروری 9, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:

    سینیٹر طلحہ محمود نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران کہا کہ بلوچستان میں خراب سڑکیں  بدامنی اور دہشت گردی کی بڑی وجہ ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین سینیٹر جام سیف اللہ خان نے کی۔  اجلاس میں وزارتِ مواصلات کی بجٹ تجاویز، بجٹ کے استعمال، پی ایس ڈی پی 2025-26 اور آئندہ مالی سال کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر سیکرٹری وزارتِ مواصلات کو بجٹ یوٹیلائزیشن کے حوالے سے سینیٹر طلحہ محمود کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ گلگت، بونی اور چترال کے منصوبوں کو مکس نہ کیا جائے ، ایجنڈا آئٹم وائز چلایا جائے، کیونکہ ہر ایجنڈا پوائنٹ پر علیحدہ بریفنگ کمیٹی کا طریقہ کار ہے۔

     

    انہوں نے اعتراض اٹھایا کہ ورکنگ پیپر آخری وقت دینا دانستہ عمل ہے جس سے تیاری کا موقع نہیں ملتا  جب کہ قومی مفاد میں کمیٹی کو مکمل تیاری کا موقع دیا جانا چاہیے۔

    سینیٹر طلحہ محمود نے واضح کیا کہ ہم حکومت کے مخالف نہیں بلکہ مل کر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، تاہم ایجنڈا نمبر ون اور نمبر ٹو پہلے کلیئر کیا جائے۔ غیر ضروری مکس اپ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایجنڈا آئٹمز علیحدہ علیحدہ نہ کیے گئے تو مؤثر بحث ممکن نہیں ہو سکتی۔

     

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سڑکوں کے منصوبوں کے معیار پر بھی سخت سوالات اٹھائے گئے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ کنٹریکٹس میں ملتان۔سکھر موٹروے جیسا معیار یقینی بنایا جائے۔ اس پر سی ای او این ایچ اے نے مؤقف اختیار کیا کہ این ایچ اے کے منصوبے کسی ایک حکومت کے نہیں ہوتے بلکہ فیصلے حکومت کے ہوتے ہیں اور سوا چار سو ارب روپے کے منصوبوں میں فنڈنگ روکنا قومی مفاد میں نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 71 منصوبوں میں کسی ایک پر بھی سیاسی مداخلت نہیں کی گئی۔

    سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اگر منصوبے ریوائز ہو جائیں تو ان کی لاگت چار گنا بڑھ جاتی ہے، اس لیے ذمہ داران کی نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کبھی اداروں نے اپنی آبزرویشن ریکارڈ کرائی ہے۔ غلط پالیسیوں کے باعث قومی بجٹ ضائع ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خراب سڑکیں بدامنی اور دہشتگردی کی بڑی وجہ ہیں۔ اگر رابطہ سڑکیں مضبوط ہوں تو سیکیورٹی فورسز کو آسانی ہو۔ کمیٹی میں یہ مؤقف بھی سامنے آیا کہ لوگوں کی نقل مکانی اور آپریشنز کی بڑی وجہ انفرا اسٹرکچر کی کمی ہے۔

    اجلاس کے اختتام پر سینیٹر طلحہ محمود نے مطالبہ کیا کہ منصوبوں کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر پلاننگ کمیشن کو بھی طلب کیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف

      حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا

      پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.