Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف
    • حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا
    • پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
    • بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘
    • ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
    • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
    • نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
    • ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
    • مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ کو بُرا کیوں کہا؟ بے رحم باپ نے بیٹی کو بیدردی سے قتل کردیا

    By Khabrain Newsفروری 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکا میں برطانوی نژاد 23 سالہ لوسی ہیریسن معمولی بحث پر اپنے ہی والد کی فائرنگ سے جان گنوا بیٹھیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر پراسپر میں 10 جنوری کو پیش آیا تھا جس کی تفتیش کے دوران افسوسناک انکشاف ہوا ہے۔

    سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ واقعے کے روز لوسی اور ان کے والد کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے تلخ بحث ہوئی تھی۔

    عدالتی کارروائی میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق مقتولہ لوسی اپنے بوائے فرینڈ سیم لِٹلر کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے لندن سے امریکا آئی تھیں۔

    مقتولہ کے بوائے فرینڈ نے عدالت میں بیان دیا کہ صبح کے وقت باپ بیٹی کے درمیان ٹرمپ سے متعلق گفتگو شدت اختیار کر گئی تھی۔

    بوائے فرینڈ نے مزید بتایا کہ لوسی نے اپنے والد سے سوال کیا کہ اگر وہ کسی جنسی زیادتی کا شکار لڑکی کی جگہ ہوتیں تو انہیں کیسا محسوس ہوتا؟

    اس پر والد نے مبینہ طور پر کہا کہ ان کی دو اور بیٹیاں بھی ہیں اس لیے انہیں اتنا دکھ نہ ہوتا۔ اس جواب پر لوسی شدید دلبرداشتہ ہو کر اوپر چلی گئیں۔

    بعدازاں، ایئرپورٹ روانگی سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے، والد لوسی کو نیچے والے بیڈروم میں لے گئے تاکہ انہیں اپنی گلاک 9 ایم ایم پسٹل دکھا سکیں۔

    لوسی کے بوائے فرینڈ نے بتایا کہ چند لمحوں بعد کمرے سے گولی چلنے کی آواز آئی۔ جب میں کمرے میں پہنچا تو لوسی زمین پر گری ہوئی تھیں اور والد گھبراہٹ میں چیخ رہے تھے۔

    دوسری جانب کرس ہیریسن (والد) کے تحریری بیان میں کہا گیا کہ وہ اور لوسی اس وقت گن کرائم سے متعلق خبر دیکھ رہے تھے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ بیٹی کو بندوق دکھاتے ہوئے اچانک فائر ہوگیا اور انہیں یاد نہیں کہ انگلی ٹریگر پر تھی یا نہیں۔

    کرس ہیریسن (والد) نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ ماضی میں شراب نوشی کے عادی رہے ہیں اور واقعے کے روز جذباتی کیفیت کے باعث دوبارہ شراب پی لی تھی۔

    پولیس افسر نے بھی عدالت کو بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو اُس وقت والد کے منہ سے شراب کی بو آ رہی تھی۔ بعد ازاں سی سی ٹی وی میں انھیں شراب خریدتے بھی دیکھا گیا۔

    امریکی حکام نے ابتدائی طور پر اس موت کو ممکنہ “مین سلاٹر” کے طور پر دیکھا تھا تاہم کولن کاؤنٹی کی گرینڈ جیوری نے فردِ جرم عائد کرنے سے انکار کر دیا۔

    جس کے باعث فوجداری مقدمہ قائم نہیں ہوا تھا۔ عدالتی کارروائی اب بدھ تک ملتوی کر دی گئی ہے جس دن جیوری اپنے نتائج پیش کرے گی۔

    لوسی کی والدہ جین کوٹس نے بیٹی کو زندگی سے بھرپور اور اصولوں پر بحث کرنے والی شخصیت قرار دیا۔ لوسی برطانوی فیشن برانڈ بوہو کے لیے کام کرتی تھیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت

      وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ

      ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.