Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے بعد قطر میں بھی پاکستان فضائیہ کے اڈے قائم ہوں گے؟
    • ورلڈ کپ میں نظر آنے والے ترک مداح نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    • مظفرآباد میں جے اے اے سی رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    • پاکستان کو دنیا بھر میں عزت، وقار اور پہچان مل رہی ہے: شہباز شریف
    • مسجد نبوی ﷺ میں 3440 طلبہ کے امتحانات، روح پرور ماحول
    • آسٹریلیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی
    • ایران کے انتباہ کے باعث وینس کا سوئٹزرلینڈ دورہ ملتوی
    • پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم
    • پاکستان میں تیار کردہ دیوہیکل فیفا بال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں نمائش کے لیے پیش
    • اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی
    • پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
    • اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم
    • عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: خواجہ سعد رفیق
    • لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
    • پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی
    • مشہور فٹبالراشرف حکیمی کے خلاف مبینہ عصمت دری کیس ٹرائل کے لیے منظور
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی فون 18 سے متعلق اہم معلومات لیک!

    By Khabrain Newsفروری 12, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایپل کے اگلے فلیگ شپ فون کی لانچ ابھی کئی ماہ دور ہے، لیکن ڈیوائس سے متعلق لیکس نے ابھی سے ہی بازار گرم کر دیا ہے۔

    آئیے جانتے ہیں آئی فون 18 پرو میکس سے متعلق کیا افواہیں سامنے آئی ہیں۔

    ڈیزائن میں بڑی تبدیلی نہیں

    آئی فون 17 غیر معمولی طور کامیاب ثابت ہوا۔ ویبو کے معروف لیکر ’فکسڈ فوکس ڈیجیٹل‘ (جن کا ایپل سے متعلق اندازوں کا ریکارڈ فوربز کے مطابق خاصا مستند ہے) کا کہنا ہے کہ آئی فون 17 کی کمرشل کامیابی پر ایپل اندرونی طور پر ’جشن‘ منا رہا ہے۔ اسی لیے امکان ہے کہ آئی فون 18 سیریز کے ڈیزائن میں کوئی ڈرامائی تبدیلی نہیں ہوگی، جبکہ اصل اپ گریڈ اے 20 اور اے 20 پرو پروسیسرز ہوں گے۔

    اسکرین سائز بھی وہی رہنے کی توقع ہے، اور پرو میکس ماڈل 6.9 انچ ڈسپلے کے ساتھ برقرار رہے گا۔

    البتہ چند ہلکی مگر نمایاں تبدیلیوں کے امکانات ہیں:

    1. بیک گلاس پر ہلکا سا شفاف (ٹرانسپیرنٹ) فنش
    2. زیادہ یکساں ڈیزائن، ممکن ہے آئی فون 17 پرو کی متنازعہ ٹو ٹون بیک ختم کر دی جائے
    3. تین نئے رنگ: کافی براؤن، پرپل اور برگنڈی

    فیس آئی ڈی اسکرین کے نیچے

    یہ وہ تبدیلی ہے جس نے سب سے زیادہ دلچسپی پیدا کی ہے۔ بلومبرگ کے مارک گرمن اور ’دی انفارمیشن‘ دونوں کے مطابق آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی دی جائے گی۔ یعنی سینسرز اسکرین کے نیچے کسی نمایاں کٹ آؤٹ کے بغیر ہوں گے۔

    فرنٹ کیمرا بھی ممکنہ طور پر اسکرین کے اوپری بائیں کونے میں منتقل کر دیا جائے گا، جس سے سامنے کا پینل زیادہ صاف اور بغیر خلل کے دکھائی دے گا۔

    کیمروں میں بڑا اپ گریڈ

    آئی فون 18 پرو میکس میں کیمرہ اپ گریڈز سب سے زیادہ دلچسپ پہلو سمجھے جا رہے ہیں۔

    فکسڈ فوکس ڈیجیٹل کے مطابق سب سے بڑی خبر مرکزی ریئر کیمرے میں ویری ایبل اپرچر کا اضافہ ہے، جو ایپل نے پہلے کبھی متعارف نہیں کرایا۔ اس فیچر سے لینس کا سائز فزیکلی تبدیل ہو سکے گا، جس سے فوٹوگرافروں کو ڈیپتھ آف فیلڈ اور کم روشنی میں کارکردگی پر زیادہ کنٹرول ملے گا۔ سام سنگ نے 2018 میں گلیکسی S9 میں یہ تجربہ کیا تھا جبکہ شیاؤمی بھی اس پر کام کر چکا ہے۔

    دیگر متوقع کیمرہ اپ گریڈز میں درج ذیل شامل ہیں:

    1. ٹیلی فوٹو لینس میں تیز اپرچر، بہتر لو لائٹ فوٹوگرافی کے لیے
    2. تمام آئی فون 18 ماڈلز میں 24 میگا پکسل فرنٹ کیمرا
    3. پرو ماڈلز کے کم از کم ایک ریئر کیمرے میں مکینیکل آئرس

    بیٹری پہلے سے زیادہ طاقتور

    ایپل نے آئی فون 17 پرو میں پہلی بار پتلے ڈیزائن کے بجائے بیٹری کی گنجائش کو ترجیح دی اور نتائج شاندار رہے۔ آئی فون 18 پرو میکس میں یہ رجحان مزید آگے بڑھنے کا امکان ہے اور افواہیں بتاتی ہیں کہ اس میں 5000 ایم اے ایچ سے بڑی بیٹری دی جا سکتی ہے۔

    صرف ای سِم والے ماڈلز میں اندرونی جگہ زیادہ ہونے کے باعث بیٹری 5200 ایم اے ایچ تک پہنچ سکتی ہے۔

    یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ ایپل نئی سلیکون کاربن بیٹری ٹیکنالوجی اپنا سکتا ہے، جس سے کارکردگی اور ایفیشنسی مزید بہتر ہوگی۔

    زیادہ طاقتور چپ

    آئی فون 18 پرو میکس میں ایپل کی نئی اے 20 پرو چپ متوقع ہے، جوویفر لیول ملٹی چِپ ماڈیول ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگی۔ اس ٹیکنالوجی میں RAM کو براہ راست پروسیسر کے ساتھ ایک ہی ویفر پر ضم کیا جاتا ہے، جس سے رفتار میں اضافہ اور توانائی کی بچت ممکن ہوتی ہے کیونکہ مختلف چپس کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔

    دیگر ممکنہ ہارڈویئر فیچرز:

    1. ایپل کا نیا C2 موڈم، بہتر وائرلیس کنیکٹیویٹی کے لیے
    2. مکمل سیٹلائٹ فون صلاحیت، جو صرف ایمرجنسی تک محدود نہیں ہوگی
    3. 12 جی بی ریم (تجزیہ کار جیف پو کے مطابق)

    قیمت میں اضافہ نہیں؟

    اتنے فیچرز کے باوجود تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ایپل قیمت کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس وقت آئی فون 17 پرو میکس امریکا میں1199 ڈالر ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      تازہ ترین

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.