Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف
    • حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا
    • پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
    • بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘
    • ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
    • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
    • نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
    • ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
    • مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی کے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ

    By Khabrain Newsفروری 12, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:  وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب کر لی ہیں، پانی کے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مسائل پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
    وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساولکوٹ ڈیم کا معاملہ اٹھایا ہے، پاکستان کےانڈس واٹرکمشنرنےبھارتی واٹرکمشنر کو خط لکھا ہے، پاکستان نےنئےڈیم کی تمام تفصیلات طلب کی ہیں، سندھ طاس معاہدہ کےتحت پاکستان تمام تفصیلات لینےکاحق رکھتا ہے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے، پاکستان پرامن طریقے سے تمام مسائل حل کرنا چاہتا ہے، پاکستان اپنےلوگوں کے پانی کےحقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کرکٹ میں سیاست کو ملوث کرنا یا اس کو ہتھیار بنانا افسوسناک ہے، بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کھیل کو سیاسی ہتھیارنہ بننے کیلئے کیا تھا، بھارت کرکٹ کو بنگلہ دیش کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہا تھا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد خودکش دھماکےمیں افغان سرزمین کے استعمال کے ثبوت عالمی سطح پرپیش کیے، داعش حملوں کا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں موجود ہے، ہماراسفارتخانہ افغانستان میں موجود ہے، انہوں نے بھی تبادلہ کیا ہے۔

    طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا کہ افغانستان میں داعش موجودگی کےثبوت عالمی شراکت داروں سے شیئر کیے، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ازبکستان کےصدر نے پاکستان کا دورہ کیا، ازبک صدر کو وزیراعظم نے دورے کی دعوت دی تھی، پاکستان اور ازبکستان میں تجارت 2ارب ڈالرتک لے جانے پر اتفاق ہوا، پاک ازبک ترجیحی تجارتی معاہدے کو مزید وسیع کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قازقستان کے صدر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، قازقستان صدر نے وزیراعظم اور صدرمملکت سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں سکیورٹی اورڈیفنس کےمعاملات پر گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی اتفاق ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نےآذربائیجان کے وزیرخزانہ سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار کی ایران کے وزیرخارجہ سے 2 بار گفتگو ہوئی، اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیرخارجہ کا 2 بار رابطہ ہوا، رواں ہفتے پاکستان نے ایکسپورٹ کنٹرول فہرستوں کی تجدید کی، رواں ہفتےپاکستان سمیت 8مسلم ممالک نے 2مشترکہ بیان جاری کیے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم بورڈ آف پیس اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیرخارجہ اسحاق ڈاربھی وزیراعظم کےہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، پاکستان نےبورڈ میں اچھی امید کےساتھ شمولیت اختیارکی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف

      حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا

      پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.