Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم عہدہ چھوڑنے کے بعد 3 سال سے کیا کر رہی ہیں؟

    By Khabrain Newsفروری 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جیسنڈا آرڈرن نے جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے وہ عوامی طور پر زیادہ متحرک نہیں۔

    اب انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ نیوزی لینڈ کی جگہ آسٹریلیا میں رہائش اختیار کرلی ہے۔

    جیسنڈا آرڈرن کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم کا خاندان گزشتہ چند برسوں سے سفر کر رہا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ابھی جیسنڈا آرڈرن اپنے خاندان کے ساتھ آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور وہاں کام کر رہی ہیں، نیوزی لینڈ واپسی سے قبل وہ وہاں مزید وقت گزاریں گی۔

    ان کے آسٹریلیا منتقل ہونے کی افواہیں اس وقت سامنے آئی تھیں جب آسٹریلین میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن، ان کے شوہر اور 7 سالہ بیٹی سڈنی کے شمالی حصوں میں گھر تلاش کر رہے ہیں۔

    اس خاندان کی آسٹریلیا منتقلی نیوزی لینڈ کے لیے دھچکا ثابت ہوگی جس کے شہری کمزور معیشت، مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث ریکارڈ تعداد میں بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2017 میں جیسنڈا آرڈرن 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین خاتون وزیراعظم بن گئی تھیں اور منتخب وزیراعظم کے طور پر بچے کو جنم دینے والی دوسری خاتون بھی بنی تھیں۔

    اگلے 6 سال تک ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے کافی بحرانوں کا سامنا کیا اور ان کی جانب سے ہمیشہ ہمدردی، انسانیت اور نیک دلی وغیرہ پر زور دیا گیا۔

    یہی وجہ ہے کہ انہیں عالمی سطح پر لوگوں کی بہت زیادہ محبت ملی۔

    انہوں نے جنوری 2023 میں اچانک اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرکے نیوزی لینڈ کے عوام کو حیران کر دیا تھا۔

    بعد ازاں انہوں نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی ہارورڈ یونیورسٹی میں لیڈر شپ، گورننس اور آن لائن انتہا پسندی کے موضوعات پڑھنے کے ساتھ ساتھ ان پر لیکچر بھی یدے۔

    جون 2025 میں ان کی سوانح حیات شائع ہوئی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

      دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار

      عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.