کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کا کہنا ہے کہ حسیب اللہ کے ساتھ بہت ظلم ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اسے زیادتی نہیں کہوں گا، ظلم کہوں گا۔
نجی چینل کے اسپورٹس شو میں بات کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جتنا موقع آپ نے عثمان خان کو دے دیا اتنا حسیب اللہ کو دے دیتے تو شاید یہ کوئی فرق ڈال دیتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک دو کھلاڑی اور ہیں جہیں واچ کرنا چاہئے، ان کو ریفارم کریں، اکیڈمیز میں جائیں، وہاں ریسورسز تو ہیں مگر ایسے لوگ نہیں ہیں جو انہیں پولش کرسکیں، جیسے دنیا کے دیگر ممالک جیسے انڈیا ہے، آسٹریلیا ہے، وہ اپنے کھلاڑیوں کو وہ بہترین طریقے سے پالش کرتے ہیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ ابھی دو سال ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں، ہمارے پاس گراؤنڈز ہیں، جم ہیں، سارا کچھ ہے، لیکن وہ لوگ نہیں ہیں، ایسے میں آپ انہیں باہر بھیج دیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیم کھڑی ہوجائے، ان کھلاڑیوں پر انویسٹ کریں، آپ انہیں کاؤنٹی کرکٹ میں بھیج دیں، آسٹریلیا میں بھیجیں جہاں اچھے کوچز موجود ہیں۔

