Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»سائنس و ٹیکنالوجی»واٹس ایپ سمیت میٹا ایپس کیلئے سنگل لاگ اِن سسٹم متعارف
    سائنس و ٹیکنالوجی

    واٹس ایپ سمیت میٹا ایپس کیلئے سنگل لاگ اِن سسٹم متعارف

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsاپریل 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز اور واٹس ایپ کے لیے ایک ہی لاگ اِن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایک ہی پاس ورڈ سے مختلف میٹا ایپس میں سائن اِن کر سکیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ نیا میٹا اکاؤنٹ سسٹم موجودہ اکاؤنٹس سینٹر کی جگہ لے گا اور بتدریج اگلے ایک سال میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

    گوگل میپس میں تین نئے جدید اے آئی فیچرز متعارف

    اس اپڈیٹ کے بعد فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز، میٹا اے آئی اور دیگر میٹا ڈیوائسز کی لاگ اِن اور سیٹنگز ایک ہی جگہ سے منظم کی جا سکیں گی۔

    نئے نظام کے تحت صارفین چاہیں تو ایک مشترکہ پاس ورڈ بنا سکتے ہیں، جس سے مختلف ایپس میں بار بار الگ لاگ اِن کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ساتھ ہی پاس کی (Passkey) سیکیورٹی سپورٹ بھی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا ڈیوائس پاس کوڈ کے ذریعے لاگ اِن ممکن ہوگا۔

    واٹس ایپ کی شمولیت اختیاری ہوگی، یعنی صارفین چاہیں تو اسے میٹا اکاؤنٹ سے جوڑ سکتے ہیں، جبکہ واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور نجی پیغامات محفوظ رہیں گے۔

    پاکستان کے دو شہری خلا میں جانے کے تاریخی مشن کے لیے منتخب

    میٹا کے مطابق اس نئے سسٹم سے نہ صرف اکاؤنٹس مینجمنٹ آسان ہوگی بلکہ پرائیویسی، سیکیورٹی اور پیرنٹل کنٹرولز بھی ایک مرکزی ڈیش بورڈ سے کنٹرول کیے جا سکیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش

    مئی 27, 2026

    موسم گرما کے دوران اے سی کو کس نمبر پر چلانا چاہیے؟ ماہرین کی رائے جانیں

    مئی 26, 2026

    لیتھیم اخذ کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار

    مئی 25, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.