Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»کھیل»نیشنل گیمز 2026: کھلاڑیوں میں 26.6 ملین کے انعامات تقسیم
    کھیل

    نیشنل گیمز 2026: کھلاڑیوں میں 26.6 ملین کے انعامات تقسیم

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsمئی 5, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیشنل گیمز 2026 میں میڈلز جیتنے والے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 26.6 ملین روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند تھے جنہوں نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انڈر 23 گیمز کی ٹرافی ریجنل سپورٹس افسر کاشف فرحان کے حوالے کی گئی یہ ٹرافی پشاور ریجن نے جیتی تھی۔

    تقریب میں گولڈ میڈلسٹس کوفی کھلاڑی 6 لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کو 4 لاکھ روپے جبکہ برونز میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 3 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاج محمد ترند نے کہا کہ یہ ہمارے لیے خوشی کا موقع ہے کہ ہم اپنے ان ہیروز کے ساتھ موجود ہیں جنہوں نے نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے پہلے گولڈ میڈلسٹ کے لیے 3 لاکھ، سلور کے لیے 2 لاکھ اور برونز کے لیے 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، اب اس رقم کو دگنا کر دیا گیا ہے۔

     

    انہوں نے کوچز کے لیے بھی ایک، ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

    مشیر کھیل نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ سہولیات کی بہتری کے لیے سوئمنگ پول سمیت دیگر منصوبے اے ڈی پی میں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ آئندہ تمام اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

     

    انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ تاہم، اس ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کا مقصد کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا اور آئندہ سال مزید بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

    تاج محمد ترند نے انعامی رقم کی شفاف تقسیم کے لیے جاز کیش کے ساتھ معاہدے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کو ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔گولڈ میڈلز جیتنے والوں میں سیلنگ کی حجاب اجمل، جوڈو کے سید فیصل شاہ، باڈی بلڈنگ کے شاہد خان، کراٹے کے مراد خان، ٹیبل ٹینس کے فہد خواجہ اور عثمان خلیل، سلور میڈلز جیتنے والوں میں سیلنگ کی مریم سجاد، تحریم فاطمہ، رحیم داد خان، کاشف سعید، عاطف رزاق، عبدالہادی اور امینہ اجمل، جوڈو کے محمد عباس، آصفہ نور، باڈی بلڈنگ کے الیاس خالد، تائیکوانڈو کے محمد احسن، طارق خان، سندس خان، اریبہ جاوید، میمونہ نصیر، فنسنگ کے بریال خان، اویس خان، اویس احمد، اقراش زمان، سکواش کی ماہ نور علی، سحرش علی، علیشبہ، رانیہ علی، ووشو کے نور الایمان، باکسنگ کی عائشہ، گالف کی سائرہ امین کو انعامات دیئے گئے۔

    اسی طرح برونز میڈلز جیتنے والی ٹیموں میں خواتین کبڈی، خواتین ٹیبل ٹینس، مرد ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو کی وریشہ، خواتین ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن کے مراد علی، ووشو کے صمد علی، باکسنگ کے محمد عامر، منال، گالف کی زینب مر، ٹینس کے برکت اللہ اور مردوں کی ٹینس ٹیم کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

    کوچز کامران علی، ہدایت اللہ خلیل، ذوالفقار بٹ، اکرم اور ابصار علی کو انعامات دیئے گئے۔ اس موقع پر پاک افغان ٹی ٹونٹی وہیل چیئر کرکٹ سیریز جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں گوہر علی آفریدی، ایاز خان، زوار نور، مثل خان، زوار خان، ساجد علی، شاہ فیصل اور محمد سعید کو بھی نقد انعامات دیئے گئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    مئی 27, 2026

    ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا

    مئی 26, 2026

    محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اہم بیان سامنے آگیا

    مئی 26, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.