Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلہ دیش خسے کی وبا بے قابو مشتبہ کیسز 2 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز
    • ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعرہف کیے بغیر نہ رہ سکے
    • ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
    • ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف
    • یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی
    • گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
    • ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
    • ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی اخبارات کی ترسیل بحال
    • پولیس کی مبینہ پشت پناہی میں  منشیات کا کاروبار عروش پر
    • حنا جاوید قتل کیس کا معاملہ، تمام ٹیکنیکل،فرانزک شواہد کے حصول کو یقینی بنایاگیا
    • آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
    • نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کی پا ک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ریس میں تیسری پوزیشن
    • CDAنے بھارہ کہو میں صفائی کام بہتر بنانے کیلئے ٹھیکہ دیدیا
    • سی سی ڈای چکوال کی کارروائی، 15 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
    • پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری
    • تھانہ بنی پولیس کی کارروائی3 پتنگ سپلائرگرفتار، 420 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد
    • وینڈرز کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونا ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سبب
    • مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایپل کے نئے کیمرہ والے ایئر پوڈز، اسمارٹ گلاسز کا دور ختم؟

    By Khabrain Newsمئی 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہورکمپنی ایپل ایک ایسے انقلاب کی تیاری کر رہی ہے جو ہمارے ایئر فون استعمال کرنے کے طریقے کو مکمل طور پر بدل دے گا۔ ایپل ایک خفیہ پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے جس کے تحت اب ایئر پوڈز میں چھوٹے کیمرے اور مصنوعی ذہانت اے آئی نصب کی جائے گی، جس کے بعد یہ ایئر پوڈز صارف کے لیے ”تیسری آنکھ“ کا کام کریں گے۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ایپل نئے ایئر پوڈز کے لانچ کے آخری مراحل میں ہے جن میں بلٹ اِن کیمرے شامل ہوں گے۔

    یہ نئے ایئر پوڈز اے آئی صلاحیتوں سے بھی لیس ہوں گے اور ممکنہ طور پر ایپل کا پہلا ایسا ڈیوائس بنیں گے جو خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے دور کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ایئر پوڈز اب آخری جانچ کے مراحل میں ہیں اور ان کا موجودہ ڈیزائن اور فیچرز تقریباً ویسے ہی ہیں جیسے حتمی پروڈکٹ ہوگا۔

    ایپل نے پہلے یہ ایئر بڈز اس سال کے پہلے نصف میں لانچ کرنے کا پلان بنایا تھا، لیکن جنریٹیو اے آئی والی سری ابھی مکمل نہیں ہوئی، اس وجہ سے لانچ کو مؤخر کرنا پڑا۔

    ایپل کے ان نئے ایئر پوڈز کا ڈیزائن موجودہ ”پرو“ ماڈل جیسا ہی ہوگا، تاہم کیمروں کو جگہ دینے کے لیے ان کی ڈنڈیاں تھوڑی لمبی ہو سکتی ہیں۔

    یہ کیمرے تصویریں کھینچنے یا ویڈیو ریکارڈنگ کے بجائے آپ کے ارد گرد کے ماحول کو اسکین کریں گے اور براہ راست ایپل کے ذہین اسسٹنٹ ”سری“ کو معلومات فراہم کریں گے۔

    مثال کے طور پر، اگر آپ کسی انجان شہر میں گھوم رہے ہیں، تو یہ ایئر پوڈز سامنے موجود دکانوں یا سڑکوں کو دیکھ کر آپ کو راستے بتائیں گے یا کسی ہوٹل کا مینو پڑھ کر سنائیں گے۔

    اسی طرح اگر آپ کچن میں موجود سامان کی طرف دیکھ رہے ہیں تو آپ سری سے پوچھ سکتے ہیں کہ ان چیزوں سے کیا کھانا تیار ہو سکتا ہے؟ سری ان کیمروں کے ذریعے سامان کو دیکھ کر آپ کو مشورہ دے سکے گی۔

    ایپل ان ایئر پوڈز کو اپنے مہنگے ترین ہیڈ سیٹ ”ایپل وژن پرو“ کے ساتھ بھی جوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ صارف کو ایک مکمل ڈیجیٹل دنیا کا تجربہ مل سکے۔ اس کے علاوہ ان میں ایسے خاص سینسرز بھی لگائے جا سکتے ہیں جو انسانی جسم کا درجہ حرارت نوٹ کر کے صحت کے بارے میں پل پل کی خبر دیں گے۔

    ایپل کے لیے سب سے بڑا چیلنج پرائیویسی ہے۔ لوگ عام طور پر ایئر پوڈز لگا کر ہر جگہ جاتے ہیں اور دوسروں کو یہ علم نہیں ہوگا کہ کوئی انہیں ”دیکھ“ رہا ہے۔ اسی لیے ایپل ایک ایسی لائٹ پر کام کر رہا ہے جو کیمرہ آن ہوتے ہی جلے گی، لیکن چونکہ ایئر پوڈز بہت چھوٹے ہوتے ہیں، اس لیے یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا وہ لائٹ دور سے نظر آ سکے گی یا نہیں۔

    اگر ہم ان کا مقابلہ فیس بک کی کمپنی میٹا کے اسمارٹ چشموں سے کریں تو ان میں سب سے بڑا فرق ڈیزائن کا ہے۔ میٹا کے چشمے آنکھوں پر پہنے جاتے ہیں جبکہ ایپل کے یہ ایئر پوڈز کانوں میں لگائے جائیں گے۔

    میٹا کے چشموں میں ویڈیو ریکارڈنگ اور تصویریں لینے کی سہولت موجود ہے جو شاید ایپل کے ان ایئر پوڈز میں نہ ہو۔ تاہم دونوں ہی چیزیں آواز کے ذریعے پیغام بھیجنے، فون کالز کرنے، راستوں کی نشاندہی اور ترجمہ کرنے جیسی خصوصیات میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔

    دوسری جانب، میٹا کے اسمارٹ چشموں کے مقابلے میں ایپل کے ایئر پوڈز کو یہ برتری حاصل ہوگی کہ لوگ چشمے کے مقابلے میں ایئر پوڈز زیادہ دیر تک پہنے رکھتے ہیں۔ تاہم، عوامی مقامات پر پرائیویسی کے حوالے سے کچھ خدشات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

    مختصر یہ کہ ایپل ایک ایسا مستقبل تیار کر رہا ہے جہاں آپ کا اسمارٹ فون آپ کی جیب میں ہوگا اور آپ کے ایئر پوڈز آپ کو دنیا دکھا رہے ہوں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.