Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل
    • نیتن ہاہو نے اسرائیلی فوج کو لبنان میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی
    • امریکا: روٹی خریدنے کیلئے نکلے شخص کی قسمت چمک اٹھی
    • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی
    • بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
    • خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا
    • کراچی پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
    • سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزا درخواستوں کا آغاز کر دیا
    • ایران نے یقین دہانی کرائی وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، امریکی صدر
    • عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا
    • حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
    • بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر
    • ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
    • معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معرکۂ حق: پاکستان سرحدی محاذ سے سفارت کاری کے میدان تک

    By Khabrain Newsمئی 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مئی 2025ء میں پاکستان اس وقت دنیا کے سامنے وقار کی علامت بن کر ابھرا جب دنیا خطّے میں جنگ اور بدلتے ہوئے حالات پر نظریں‌ جمائے ہوئے تھی۔ بھارت نے ایک بار پھر اپنی پرانی روش برقرار رکھتے ہوئے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پہلے تو الزام تراشی کا سلسلہ شروع کیا اور پھر اس کی جانب سے "آپریشن سندور” کے نام پر جارحیت کا آغاز کردیا گیا، جس کا مقصد نہ صرف پاکستان کی سرحدوں کو پامال کرنا تھا بلکہ خطّے کے امن کو ایک بار پھر ایک ایسی آگ میں جھونکنا تھا جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی پڑتے۔ مگر بھارت کو یہ کوشش مہنگی پڑی اور شکست کے بعد بھارت کی دنیا بھر میں‌ رسوائی بھی ہوئی۔

    تاریخ گواہ رہے گی کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستانی قوم نے مل کر "آپریشن بنیان مرصوص” کے ذریعے بھارت کو وہ دندان شکن جواب دیا جس کی تعریف آج بھی دنیا کے ایوانوں میں کی جارہی ہے۔ یہ محض ایک جوابی فوجی کارروائی نہیں تھی بلکہ ایک ایسی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا ظہور تھا جس نے دشمن کی تمام تر چالوں اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ پاکستان نے اس سنگین اور نازک مرحلے پر ثابت کیا کہ وہ اپنی خود مختاری پر حرف نہیں آنے دے گا اور ملکی دفاع میں ایک ایسی پیشہ ورانہ مہارت اور پختگی دکھائی جس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار کو چار چاند لگا دیے۔

    ​اس معرکے کی سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ پاکستان نے اسے صرف سرحد کی لکیر پر ہی نہیں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی پوری مہارت سے جیتا۔ جہاں بھارت سازشوں اور من گھڑت کہانیوں کے سہارے دنیا کی ہمدردی سمیٹنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا، وہیں پاکستان نے ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ دنیا کو یہ باور کروایا کہ امن کا اصل دشمن کون ہے اور کون ہے جو بار بار خطّے میں سکون کو غارت کرنے کے درپے رہتا ہے۔ عالمی میڈیا اور بین الاقوامی مبصرین نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی ریاست کے طور پر ردعمل دیا اور وقار کے ساتھ کمزوری دکھائے بغیر اشتعال انگیزی کو روکا اور ایک بڑی تباہی کو ٹال دیا۔

    اس آپریشن کے نتیجے میں پاکستان کو عالمی سطح پر جو پذیرائی ملی، اس نے دشمن کی سفارتی تنہائی کو مزید گہرا کر دیا۔ پاکستانی قوم اور فوج کے اس بے مثال اتحاد نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور پاکستان کا خطّے کے ہر ملک کے لیے امن کا پیغام کسی خوف سے نہیں بلکہ اس کی طاقت اور اخلاقی برتری سے جنم لیتا ہے۔ آج جب ہم مئی 2025ء اور آپریشن بنیان مرصوص کی یاد تازہ کررہے ہیں تو بحیثیت قوم ہمارا سر فخر سے بلند ہے، کیوں‌ کہ ہم نے نہ صرف مادرِ‌ وطن کی حفاظت کی بلکہ دنیا کے سامنے سچائی کا پرچم بھی بلند رکھا۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟

    میری اننگ اب اختتام کو پہنچی!

    مریم نے مشکل ترین کام کر دکھایا!

    تازہ ترین

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی

    خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.