فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شدید گرمی کی لہر جان لیوا ثابت ہونے لگی، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 109 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھنے کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے متعلق بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
حکام نے شہریوں، خصوصاً بزرگ افراد، بچوں اور طبی مسائل سے دوچار افراد کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور ٹھنڈی جگہوں پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث ہنگامی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

