ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز میں ان جہازوں کی آمدورفت کی مخالفت کرے گا جو ایران کی مقرر کردہ گزرگاہوں کے علاوہ دیگر راستے اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہرمز سے محفوظ سفر کے لیے ایران کے ساتھ رابطہ اور مقررہ راستوں کی پیروی ضروری ہے، جبکہ تہران کے بغیر بنائے گئے متبادل راستوں پر جہازوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت اور راستوں کے معاملے پر ایران اور عالمی فریقوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

