پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اُن لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے اُن کے انتقال کی جھوٹی خبر اور ویڈیو نشر کی۔ عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آج کے دور میں آپ لوگ جعلی خبروں کی پہچان نہیں کر سکتے تو ہم جیسے 60 سالہ بزرگوں کی کیا حیثیت ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیو کو ایک سیکنڈ میں پہچانا جا سکتا ہے، تو آپ لوگوں کو کیوں معلوم نہیں ہوا؟ مزید برآں، جنہوں نے یہ جعلی ویڈیو بنائی، اُس میں شاہد آفریدی اور شعیب اختر جیسے بڑے ناموں کا بھی سہارا لیا گیا ہے۔
لیجنڈری کرکٹر نے طنزیہ انداز میں کہا، "اُن لوگوں کو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ زندہ ہیں؟ نہیں، میں مر کر یہ ویڈیو بنا رہا ہوں۔”

